9

پولیس ناکام،ڈاکے اور اغوا کے واقعات معمول بن گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر مزید 76 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 7خواتین اور ایک نوجوان کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ امباں والی پلی کے غلام مرتضیٰ کی اہلیہ (ش) کو ملزمان طارق وغیرہ’ رضاآباد کے علاقہ 219 رب کی آسیہ بی بی کی بہو (ن) کو ملزمان شکیل وغیرہ’ ملت ٹائون کے علاقہ تمبو کالونی کے رفیق کی بیٹی (آ) کو نامعلوم’ 76 گ ب کے یٰسین کی اہلیہ (ن) اور اسکی کم سن بیٹی’ بٹالہ کالونی کے علاقہ نادرا سنٹر کے قریب عاکف کی اہلیہ (س)’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266 رب کی رضیہ بی بی کی بیٹی (ع) کو نامعلوم’ بلوچنی کے علاقہ 91 رب کے گلزار مسیح کی اہلیہ (ک) کو نامعلوم نے اغواء کر لیا’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266 رب کے ابوبکر کا کزن اویس ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا’ جسے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔ جبکہ کمشنر آفس کے قریب ثناء بی بی سے جھپٹا مار کر فون’ پی ایچ اے آفس کے باہر قدیر سے 15ہزار روپے’ دھوبی گھاٹ گرائونڈ کے قریب صدیق سے 45ہزار’ بائو والا کے شمریز سے 40ہزار روپے’ فون’ مجددی مسجد کے قریب حسنین رضا سے نقدی’ کلیم شہید کالونی کے بلال سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ نڑوالا روڈ پر قائم دین سے نقدی’ فون’ قائم سائیں دربار کے قریب سید محسن رضا سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ ولی پورہ کے آصف سے 4ہزار روپے’ فون’ کوکیانوالہ کے اسد اﷲ سے 10ہزار روپے’ فون’ 219 رب کے سجاد حسین کے گھر سے لاکھوں کا سامان چور لے اُڑے’ 156 رب کے منور حسین کی حویلی سے مویشی’ گلستان کالونی کے عباس سے 50ہزار روپے’ حاجی آباد کے قریب عمران سے 70ہزار روپے’ فون’ محمودآباد کے تنزیل سے 30ہزار روپے’ ریجنسی پلازہ کے قریب ارسلان منظور سے قیمتی موبائل فون’ گمٹی چوک کے قریب افضل علی سے جھپٹا مار کر فون’ کچہری بازار کے باہر صالح سے سوا لاکھ روپے’ بھوآنہ بازار کے قریب توصیف سے 60ہزار روپے’ اے بی سی پل کے قریب ندیم سے 60ہزار روپے’ بائو والا گلی نمبر18کے عبدالرحمن کی دکان لوٹ لی’ ستیانہ روڈ پر اشرف سے 1لاکھ روپے’ سنٹرل جیل کے قریب سیف سے فون’ 71 ج ب کے حسنین سے 50ہزار روپے’ 274 ج ب کے خالد سے موٹرسائیکل’ سبزی منڈی سدھار کے قریب عابد سے نقدی’ فون’ 241 رب کے یاسر سے 4ہزار روپے’ فیضان مدینہ چوک کے قریب ابوبکر سے 15ہزار روپے چھین لیے’ عبداﷲ گارڈن کے اسد اشتیاق کے گھر کے تالے توڑ کر 20تولے زیورات’ 2لاکھ اور قیمتی سامان چور لے گئے’ 109 گ ب کے عاطف سے 10ہزار روپے’ فون’ 647 گ ب کے شہباز سے 5ہزار روپے’ فون’ 379 گ ب کے احسن سے 40ہزار روپے’ 77 رب کے قیصر سے 5سو روپے’ فون’ 206 رب کے سرور کا گھر لوٹ لیا گیا’ رچنا ٹائون میں دائود سے پرس’ 240 رب کے مہران کے ڈیرہ سے سامان چوری ہو گیا’ عثمان ٹائون کے عامر سے نقدی’ فون’ 209 رب کے اویس سے 16ہزار روپے’ 275ج ب کے اشفاق سے 77ہزار روپے’ فون’ 479 گ ب کے آصف ندیم کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چور لے اُڑے’ دیگر وارداتوں میں بھی سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔ علاوہ ازیں سیشن کورٹ سے شیر علی’ مقدس خاور’ لاری اڈا سے شفقت’ رفیق آباد کے عامر حسنین’ منٹگمری بازار سے رضا الحق’ چنیوٹ بازار سے علی رضا’ دھوبی گھاٹ کے راحیل’ بغدادی پارک کے حمزہ’ غلام محمد آباد کے منگتا’ دانیال ٹائون سے حبیب الرحمان’ بجلی گھر کے عابد جاوید’ اسلام پورہ کے منور عباس’ 225 رب کے امانت علی’ 245 رب کے آصف’ منصورآباد کے عرفان انجم’ ستیانہ روڈ کے ضمیر عباس’ سمندری روڈ پر لیاقت علی’ بوٹا چوک کے ساجد محمود’ النجف کالونی کے رضوان اسماعیل’ مدینہ پارک کے ظفر اقبال’ بلال نگر کے توقیر’ 225 رب کے ریحان’ کرامت آباد کے سلطان عزیز’ ستارہ گولڈ سٹی سے نعیم اقبال’ جنرل ہسپتال سمن آباد سے زین علی’ کالج روڈ پر مظہر علی’ نیو عاصم ٹائون کے شوکت علی’ رسول پورہ کے افضل’ ڈی ٹائپ کالونی سے عمران اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں