پولیس ناکام،ڈاکے عام،آج پھر 68مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں نان سٹاپ ڈاکے جاری ، آج پر مزید68مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کے زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرارہو گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں کو بے آبرو، 3خواتین اور 5لڑکوں کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ141ر۔ب کی (ر) کو اوباش ملزم محمد حسنین نے بے آبرو کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، کھرڑیانوالہ کے علاقہ229ر۔ب کی نزاکت کی اہلیہ (ف) کو ملزم خاور نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، صدر کے علاقہ ہمایوں نگر کے جان محمد کی اہلیہ(ح)،ستیانہ روڈ ٹول ٹیکس کے رہائشی جمشید کی اہلیہ(ب)، بلوچنی کے علاقہ63ر۔ب کے احسان علی کی بیٹی(ل) کو سلیم وغیرہ نے اغوا کیا’ رضا آباد کے علاقہ کبوتراں والا چوک کے رہائشی سرفراز کا کزن قمر حسین کا ذہنی توازن درست نہ ہے گھر سے نکلا واپس نہ آیا، چک جھمرہ کے علاقہ 190ر۔ب کی رمضان بی بی کا بیٹا اورنگزیب ، ملت ٹائون کے علاقہ دھنولہ کے وحید کا بھائی نوید، ڈی ٹائپ کالونی کے صغیر کا 15سالہ بیٹا اور جھنگ بازار کے علاقہ رشید آباد کے ذوالفقار علی کا بیٹا عون شاہد گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ امین ٹائون کی کلثوم سے35ہزار، طلائی انگوٹھی، گلبرگ روڈ کے قریب زبیر سے95ہزار وفون چھین لیا، دھوبی گھاٹ اسلام پورہ کے فرخ حمید کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چور لے گئے، رسول نگر کے قریب عمر فاروق سے44ہزار وفون، جڑانوالہ روڈ پر ذیشان سے 85ہزار وفون، میکڈونلڈ ستیانہ روڈ پر نازیہ اختر سے جھپٹا مار کر فون، کینال روڈ پر عاصم سے جھپٹا مار کر پرس، فیصل ٹائون کے قریب عثمان سے15ہزار و فون، سرگودھا روڈ پر شاہد علی سے بیگ چھین لیا، ملت چوک کے قریب شاہد اقبال سے نقدی و فون، یوسف آباد کے یونس مسیح سے سوا دو لاکھ و فون، سوساں روڈ پر سلیمان سے15ہزار و فون، 103ج ب کے شاہد علی سے 30ہزار و فون، جھمرہ سٹی کے آصف کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی،خیابان گارڈن کے قاسم کی گھریلو ملازمہ کرن لاکھوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، زیورات لے اُڑی، گیماں والا چوک کے قریب حمزہ سے15ہزار و فون، ڈائیوو روڈ پر محمد اخلاص سے 75ہزار و فون، 100ج ب کے امتیاز سے نقدی وفون، حمید پیلس کے قریب زاہد سے نقدی و فون، غوثیہ چوک کے قریب منیر کے گھر سے 3لاکھ، اڑھائی تولہ زیورات چوری، مقبول روڈ پر زبیر سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا، آئرن مارکیٹ کے قریب شاہد سے نقدی و فون، ناولٹی پل کے قریب سلیم خالد سے نقدی وفون چھین لیا، ٹاٹا بازار کے قریب ابوذر سے ایک لاکھ، فیکٹری ایریا روڈ پر فرحان سے40ہزار و فون، گنیش مل روڈ پر انس سے35ہزار وفون، رسالہ نمبر2کے قریب فہیم ستار سے23ہزار و فون،85گ ب کے غفران سے نقدی و فون، ستیانہ روڈ پر محسن رضا سے 20ہزار و فون،209ر۔ب کامران سے نقدی وفون چھین لیا، 73ج ب کے جنید علی کے گھر سے سامان چوری، 63 ج ب کے ثناء الحق سے موٹر سائیکل نقدی وفون، 72ج ب کے احسان الحق سے نقدی و فون، 78ج ب کے نویل مسیح سے20ہزار و فون، 30ج ب کے زاہد سے 35ہزار و فون، سمن آباد کے شکیل سے لیپ ٹاپ، طلائی گھڑی و انگوٹھی چھین لی، 230ر ۔ب کے ساجد خان سے12ہزار و فون، 63گ ب کے ایوب کی حویلی سے بکرے چوری، 68گ ب کے حارث کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 53گ ب کے حافظ عبداللہ سے اڑھائی لاکھ، 39گ ب کے کاشف علی سے90ہزار و فون،357گ ب کے سیف اللہ کے 25ہزار وفون، 563گ ب کے سلیم کے گھر سے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، 193ر۔ب کے احمد رضا کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 229ر۔ب کے عمران علی سے55ہزار وفون، 109گ ب کے غلام جیلانی کے گھر سے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، 61ر۔ب کے زاہد سے نقدی و فون، 130ر ب کے جعفر علی سے نقدی و فون، نئی سمندری کی عظمیٰ سے جھپٹا مار کر پرس اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ضلع کچہری سے بلال، عید گاہ روڈ سے شہروز، ٹیکنیکل سکول مسجد سے زین عباس، امین ٹائون کے فیصل محمود، سرسید ٹائون کے عمران، بھائی والا کے سجاد علی، محمد آباد کے ارشد، پہاڑی گرائونڈ سے عبدالحرار، محمدی چوک کے ارشد، 94ج ب کے جمیل، عزیز ٹائون کے سلیم خان ، سہگل سٹی سے نعمان اقبال، محلہ انور آباد جڑانوالہ کے عبدالمجید اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندی کے باوجود چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں