پولیس ناکام،ڈاکے عام،آج پھر61مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آ گیا، آج پھر مزید 61مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 4خواتین اور ایک ذہنی نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطاق غلام محمد آباد کے ذوالفقار علی کی جواں سالہ بیٹی (س)، ملت ٹائون کے علاقہ 202ر۔ب کے دلاور کی ہمشیرہ (ن)، ملت ٹائون کے علاقہ محلہ صدیق آباد کی فرح ناز کی جواں سالہ بیٹی (م)، چک جھرہ سٹی کی زیب النساء کی بیٹی (ع) کو اغوا کر لیا گیا، مدینہ ٹائون کے علاقہ خیابان کالونی نمبر2 کے خرم شہزاد کا بیٹا سیف الرحمن کا دماغی توازن درست نہیں’ گھر سے نکلا واپس نہ آیا،پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ چناب کلب چوک میں امانت علی سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، نڑوالا روڈ پر عمران سے جیکٹ چھین لی، سلیمانیہ کالونی سے جواد سے نقدی، 218ر۔ب کے عظیم کی ورکشاپ سے سامان چوری، کلیم شہید کالونی کے مبشر حسین سے موٹر سائیکل چھین لی، ریلوے کالونی میں رضا سے فون، جڑانوالہ روڈ پر نادر علی سے جھپٹا مار کر فون، کینال روڈ پر مقصود سے 15ہزار وفون، کشمیر انڈر پاس کے قریب شفیق سے15ہزار وفون، باغبانپورہ کے غلام مرتضیٰ سے پرس چھین لیا، ہجویری ٹائون کے نعمان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری، ملت چوک میں افتخار سے بیگ چھین لیا، دھنولہ روڈ پر نذیر سے فون، بھائی والا کے زوہیب کے گھر سے 5لاکھ لوٹ لئے، 186ر۔ب کے عاطف کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 189ر۔ب کے ےٰسین کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 245ر۔ب اسلم پرویز کی حویلی سے4بکرے چوری، 58ج ب کے صغیر سے نقدی وفون، 289ر۔ب کے شہباز کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 80گ ب کے ساجد علی کے ڈیرہ سے مویشی چوری، الشفاء ہسپتال کے قریب نعمت اللہ سے فون، 209ر۔ب کے ممتاز حسین سے نقدی وفون، وارث پورہ بلال مسجد کے غلہ سے نقدی چوری، محلہ غازی آباد کے دلشاد حسین سے 12ہزار وفون، عبداللہ کالونی کے نثار احمد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وفون، 354گ ب کے میاں خان کے گھر سے سولر پلیٹس، 122گ ب کے ملازم حسین سے3لاکھ 30ہزار چھین لئے، 39گ ب کے آصف کی دکان سے کھاد چوری، 89گ ب احمد کے گھر سے 2بکرے چوری، 39گ ب کے آصف الیاس کے گھر سے 10لاکھ لوٹ لئے، ستیانہ بنگلہ کے قریب یاسر خان سے 13ہزار وفون، ستیانہ کے قریب خاور زبیر سے 15ہزار وفون، 377 گ ب کے اکرم کے ڈیرہ سے مویشی، 383گ ب کی مسرت بی بی کے گھر سے بکرے چوری، 229ر۔ب کے اظہر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری، 106ر۔ب کے رسول کامران کے گھر کا سامان چوری، 109ر۔ب کے احتشام الحق سے 40ہزار وفون، 596گ ب کے ارشد سے 15ہزار وفون، باہلک کے علاقہ سے جاوید کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 609گ ب کی نیامت بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، ٹھٹھہ ڈھولیکا کے طفیل سے دو لاکھ، مشتاق چوک تاندلیانوالہ کے شاہد سے ساڑھے 9لاکھ چھین لئے، 172گ ب کے شفیق کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ریگل روڈ سے ریحان، ڈی گرائونڈ سے عزیز، فیضان مدینہ چوک سے ثاقب محمود، کینال روڈ پر مقصود، یوسف آباد کے ارسلان بابر، عزیز فاطمہ روڈ سے حسنین، جھنگ روڈ سے کاشف علی، قصبہ ڈجکوٹ سے احمد بلال، پہاڑی گرائونڈ سے شفیق، منصور آباد کے بابر جاوید اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے، شہری جگہ جگہ لٹتے رہے ، پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی، تاہم کسی بھی گروہ کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں