پولیس ناکام،ڈاکے عام،آج پھر73وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’ آج پھر مزید 73مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی فون چھین کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3لڑکیوں کو بے آبرو اور 4خواتین کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ امین پور روڈ کی نور بخت نے بتایا کہ اوباش ملزم زبیر نے اس کی بیٹی (ک)، صدر کے علاقہ جڑانوالہ روڈ بجلی گھر کے قریب رہائشی (الف) کا کہنا ہے کہ اوباش ملزم حقنواز نے اس کے نہاتے ہوئے ننگی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے ہوئے ہوس کا نشانہ بنایا، نور پورہ کی راشدہ بی بی نے بتایا ملزم نواز نے اس کی بیٹی (ح) کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، روشن والا کے علاقہ 296ر۔ب کے غفور کی بیٹی(م) کو ملزم معظم وغیرہ، مرید والہ کے علاقہ485گ ب کے ساجد کی اہلیہ(ع) کو ملزمان عمران وغیرہ، ترکھانی کے علاقہ 216گ ب کے سیف اللہ کی بیٹی(ش) کو نامعلوم اور ٹھیکریوالہ کے علاقہ64ج ب کے ذیشان کی بیٹی (الف) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ لاری اڈا لال مسجد کے باہر طاہر سے7ہزار و فون، گمٹی چوک میں مرزا محمود سے دو لاکھ کا کپڑا، پرتاب نگر کے ارسلان سے87ہزار و فون، ثانی روڈ پر تیمور سے 1لاکھ85ہزار و فون، گوبند پورہ کے واحد ستار سے 10لاکھ لوٹ لئے،سبحان اڈا کے قریب غلام مصطفی سے فون، چھوٹی ڈی گرائونڈ سے رحمت اللہ سے1لاکھ و فون، پیپلز کالونی نمبر1کے زاہد سے 15ہزار و فون، کہکشاں کالونی کے ارشد سے نقدی و فون، رسول پارک کے علی اکبر سے نقدی، اعوان چوک میں ڈاکٹر نعیم سے24ہزار و فون، حاجی آباد کے قریب عثمان سے7لاکھ روپے چھین لیے، خالد آباد کے اعظم سے80ہزار و فون، نصیر آباد کے غلام رسول سے سوا لاکھ، ڈرائی پورٹ پھاٹک کے قریب عدنان سے موٹر سائیکل و نقدی، خیابان ٹائون کے عمیر احسن سے 5ہزار، بھائی والا کے شاہد سے نقدی و فون، گندم گودام کے قریب عبدالحمید سے41ہزار و فون،57ج ب کے ظہیر احمد کے گھر سے 4لاکھ ، 8تولے زیورات لوٹ لئے،جدہ مارکیٹ کے قریب ابو بکر سے نقدی و فون، خانوآنہ چوک کے قریب ندیم سے13ہزار و فون، بابا لال شاہ دربار کے قریب قیصر سے85ہزار چھین لئے، ستیانہ روڈ پر اسلم سے جھپٹا مار کر فون،263ر۔ب کے سانول سے نقدی و فون، 267ر۔ب کے ارشد کی حویلی سے مویشی چوری،ڈی ٹائپ کالونی فوجی چوک سے افضال سے2ہزار و فون، 63گ۔ ب کے اسماعیل سے82ہزار و فون، 65گ ب کے جہانگیر سے7ہزار و فون، 108گ ب کے پرویز کے گھر کا صفایا، 119گ ب کے طاہر الحسن سے 80ہزار و فون، 58گ ب کے عرفان سے دو لاکھ، 74گ ب کے اشرف علی سے نقدی و فون، 279گ ب کے ظہیر کی دکان سے سولر پلیٹس چوری، 376گ ب کے عظیم کے گھر سے17لاکھ کے زیورات نقدی و فون، وان والی گلی کے غوث سے نقدی و فون،563گ ب کے نواز کی حویلی سے مویشی، 261ر ۔ ب کے عباس کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 261ر ۔ ب کے عباس کے ڈیرہ سے مویشی چوری،73ر۔ ب کے ایوب سے نقدی و فون،266ر۔ب کے اعجاز سے نقدی و فون،73ر ۔ ب کے ناصر محمود کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 107ر۔ ب کے ارسلان سے10ہزار و فون،455گ ب کے طارق سے نقدی و فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و زر لوٹ لیا۔علاوہ ازیں میاں ٹرسٹ ہسپتال سے عمر دراز، افشاں کالونی کے حبیب، الائیڈ ہسپتال سے صادق لودھی، کارڈیالوجی ہسپتال سے عامر عباس، ریلوے روڈ سے امیر حمزہ، کچہری بازار سے علی عمر ، لیاقت آباد کے منصور علی، سنت پورہ سے مزمل حسین، ماڈل ٹائون کے عارف، کلیم شہید کالونی کے کاشف، ایڈن ایگزیکٹو سے اشفاق، مجاہد ہسپتال کے عابد ، منصور آباد کے قطب شیر، یوسف چوک سے نوید اسلم،لاثانی پلی کے حسن علی، جھنگ روڈ پر عمران، ذوالفقار کالونی کے سیف الرحمن،ضیاء کالونی کے عمران، راجہ پارک سے راشد ، دلدار کالونی کے کنول، ستیانہ روڈ پر غلام مرتضیٰ، ستیانہ روڈ کے محبوب،239ر۔ب کے سجاد احمد، بسم اللہ پارک جڑانوالہ کے شہباز اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے ڈاکوئوں اور چوروں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں