پولیس ناکام،ڈاکے عام،آج پھر76مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں نے ”ات” مچا دی’ مزید 76 مقامات پر شہری بھاری مال وزر سے محروم’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود جرائم پیشہ گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی’ شہری خوفزدہ۔ تفصیل کے مطابق ملت ٹائون کے علاقہ میں منگا نامی شہری کے گھر رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے مالیت کے کبوتر اور قیمتی سامان چوری کر لیا گیا’ پیپلزکالونی کے علاقہ میں احمد نامی شہری کی والدہ سڑک کنارے جا رہی تھی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس سے پرس جس میں نقدی’ موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان موجود تھا چھین کر لے گئے’ 113 گ ب میں سفیان سے 2ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھین لیا’ 82 ج ب میں عبدالغفور’ 254 رب میں عبدالباسط توصیف’ کاہنہ پل پر عبداﷲ’ محمدی چوک میں حمزہ’ باغ والا روڈ پر اسد’ گلشن حیات کالونی میں نقاش’ ناولٹی پل پر عبدالباسط’ اڈہ اچکیرہ پر اسلم’ کینال روڈ پر شاہد’ بابا فرید چوک میں فیاض احمد’ 189 رب میں غلام رضا’ 43ج ب میں عبدالجبار کو یرغمال بنا کر ڈاکوئوں نے نقدی وموبائل فونز چھین لئے’ ضلع کچہری روڈ پر عبداﷲ ندیم’ 423 گ ب میں عثمان جبکہ نڑوالا روڈ پر علی حسنین سے ڈاکوئوں نے نقدی’ موٹرسائیکلیں اور موبائل فونز لوٹ لئے’ دیگر مقامات پر بھی لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران محمود’ مقبول’ آفتاب’ عاصم’ سلیمان’ فرمان’ نوید وسیم’ نثار’ حمزہ’ ظہیر’ زاہد’ منیر’ شاہد منظور’ عبدالرزاق’ آصف’ عمران’ تنویر’ عبدالوحید’ ارشد’ اﷲ یار’ شاہد’ اﷲ یار’ مقصود’ خالدہ’ نزاکت’ وقاص وغیرہ کو نقدی وقیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی جس پر شہری خوفزدہ اور ان میں عدم تحفظ کا احساس بڑھنے لگا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں