پولیس ناکام،ڈکیتی،چوری کی مزید103وارداتیں،8اغوا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’آج مزید103وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و زر لوٹ کر فرار ہوگئے’درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چورلے اُڑے،جبکہ اوباش افراد نے دو لڑکیوں کو بے آبرو ،7خواتین اورایک نوجوان کو اغواء کرلیا۔پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ لکڑی منڈی فرنیچر چوک کے عاطف نے بتایا کہ اوباش ملزمان نے اسکی اہلیہ(س) کو تین بچوں14سالہ احمد،12سالہ عاقب اور 10سالہ ماریہ کو اغواء کرلیا،گلبرگ کے علاقہ شاہی چوک کے رہائشی عابد کی بیٹی(ع) کو اسد وغیرہ،غلام محمد آباد کے علاقہ 217ر۔ب کے زوار حسین کی بیٹی(ب) کو ساجد وغیرہ،پیپلز کالونی کے علاقہ غوثیہ چوک کے ریاض شاہد کی بیٹی( ص) کو شاہد وغیرہ،جڑانوالہ کے علاقہ اور رضاآباد کے علاقہ عنایت علی کی بھانجی (ر) کو ملزمان ثقلین ،جڑانوالہ روڈ کے660گ۔ب کے وسیم اکرم کی ہمشیرہ(ش) کو ملزمان سفیان وغیرہ،کھرڑیانوالہ کے علاقہ77ر۔ب کے ذوالفقار کی بیٹی( ع) کو نامعلوم ملزمان چک جھمرہ کے علاقہ191ر۔ب کے یوسف کی بیٹی(ک) کو نامعلوم،ملت ٹائون کے علاقہ رحمان آباد کے رہائشی ساجد کی بیٹی( آ) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا،روشن والا کی رہائشی(ع) ساجد کی بیٹی(آ) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ،سیالوی کالونی کی (ع) کو ملزمان عرفان نے بے آبرو کردیا،اور ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ علامہ اقبال کالونی کی رہائشی ارشاد بیگم نے بتایا کہ اس کے بھائی گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا جسے نامعلوم نے اغواء کرلیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔جڑانوالہ کے علاقہ میں مسلح ڈاکوئوں نے پرانے کرنسی نوٹوں کا کاروبار کرنے والے نسیم سے ساڑھے سات لاکھ روپے مالیت کے دو بورے چھین کر لے گئے۔اسماعیل ٹائون کے عارف سے55ہزار، رشید آباد میں اصغر سے58ہزار و طلائی زیورات،گلبرگ روڈ پر فرحان سے لیپ ٹاپ وفون،محمدپورہ کے طارق جاوید سے10ہزار و فون،سدھوپورہ کے اخلاق سے15ہزار روپے،فیض آباد میں جنیدکے گودام سے تین لاکھ کا سامان چوری،ارشد ٹائون کے طاہر سے50ہزار و فون،سہیل آباد کے قریب اطہر علی سے71ہزار وفون،سرگودھا روڈ پر میاں سائزنگ کے قریب غلام مصطفی سے موٹرسائیکل،کینال روڈ پر جمیل سے نقدی و فون،طارق آباد کے اکرم سے جھپٹا مار کر فون،اسٹیشن چوک کے قریب جھپٹا مار کر عبداللہ سے پرس،گٹ والا پار کے قریب جاوید سے17ہزار،مدینہ ٹائون کے عمر فاروق کے گھر کا صفایا کردیا،رسول پارک سے زبیر کے گھر سے18کبوتر چوری،204چک کے ارشد سے5ہزار و فون،ایڈن گارڈ کے مدثر کے گودام سے سامان،61ج۔ب کے زاہد محمود کی فیکٹری سے لاکھوں کا کپڑا،36ج۔ب کے لیاقت ڈیرہ سے بکرے،مجاہد آباد کے عمر علی سے10ہزار و فون،سلطان ٹائون کے اسامہ عارف سے3ہزار و فون،سمن آباد کے شعیب سے لیپ ٹاپ چھین لیا،گلشن رفیق کے قریب نرگس سے جھپٹا مار کر فون،225ر۔ب کے زاہد کی دکان لوٹ لی،228ر۔ب کے زبیر کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات و نقدی لوٹ لیا،گلشن ٹائون کے شہزاد سے نقدی و فون،228ر۔ب کے اکرم کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی،76گ۔ب کے شاہد سے موٹرسائیکل،243ر۔ب کے اشفاق سے موٹرسائیکل،81گ۔ب کے طیب کی حویلی سے مویشی، ڈگراواں روڈ پر خرم شہزاد سے ڈیڑھ لاکھ،لاری اڈا چوک کے عنصر سے6ہزار و فون،64ج۔ب کے عثمان سے61ہزار،275ج۔ب کے اویس سے پرس،74ج۔ب کے الیاس سے 50ہزار وفون،82ج۔ب کے سفیان سے موٹرسائیکل چھین لی۔258ر۔ب کے عظیم سے20ہزار،علی المرتضیٰ سے7ہزار، و فون،87گ۔ب کے شرجیل سے نقدی و فون،258ر۔ب کے محسن علی سے65 سو روپے فون،72پلی کے قریب عمران سے رکشہ،87گ۔ب کے منیر احمد سے20ہزار و فون،سیم پل 80کے سفیان سے10ہزار و فون،سندھو ٹائون کے عمر سے 20ہزار،کبوتراں والا چوک کے آصف سے فون،مسلم ٹائون میں حماد کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری،سیم نالہ کے قریب قاسم سے موٹرسائیکل،60گ۔ب کے عارف سے4لاکھ لوٹ لیے،62گ۔ب کے ارشاد سے موٹرسائیکل،34گ۔ب کے سرور کی حویلی سے2بکرے،435گ۔ب کے عمران کی دکان سے لاکھوں کا سامان ،229گ۔ب کے عامر کا گھر لوٹ لیا،90گ ب کے اشرف سے سوا لاکھ،630گ ب کے ریاست علی کے ڈیرہ سے مویشی،73ر۔ب کے ممتاز سے ایک لاکھ،266ر۔ب کے شہزاد سے28ہزار،109ر۔ب کے عار ف سے موٹرسائیکل،109ر۔ب کے عبدالغفار سے موٹرسائیکل طلائی انگوٹھی،105ر۔ب کے زاہد سے 4لاکھ سے،266ر۔ب کے امجد سے نقدی و فون،421گ۔ب مدد علی کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر زیورات لے گئے،399گ۔ب کے ظفر اقبال کے ڈیرہ سے مویشی،موضع کبیر والا کے عثمان کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی،620گ۔ب میں ڈاکوئو ں کا 8رکنی گروہ یکے بعد دیگرے زمینداروں ننھا اور مظہر عباس کے گھر سے35لاکھ لوٹ کر فرار،620گ۔ب کے وسیم اکرم کی حویلی سے مویشی،506گ۔ب کے غلام مرتضیٰ سے43ہزار، موٹروے سٹی کے قریب شہباز سے25ہزار، سرکلر روڈ پر ارسلان سے40ہزار اور شوکت آباد کے ابرار کے گھر سے10لاکھ زیورات و نقدی لوٹ لی،لاری اڈا سمندری کے قریب عبدالرزاق سے 17ہزار و فون چھین لیا،51ج۔ب کے اصغر علی سے نقدی و فون،100ج۔ب کے طیب سے نقدی و فون،188ر۔ب کے وقاص سے10ہزار و فون،130ر۔ب کے زین احمد سے فون،23ج۔ب کے متین کے ڈیرہ سے بیل اور دیگر وارداتو ں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے شان علی،لسوڑی شاہ دربار کے قریب جمیل مسیح،چنیوٹ بازار سے عدیل ،کچہری بازار سے وریام،ضلع کچہر سے ذیشان امین،جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے شہباز،پیپلز کالونی سے عتیق الرحمن،ڈی گرائونڈ سے جاوید اقبال،فاطمہ کالج سے رحمان،مدینہ ٹائون کے سید ثقلین،کوہ نور پلازہ سے علی یونس، کوہ نور سے عامر حسین،شیخوپورہ روڈ پر عمران،225ر۔ب کے سکندر،خانو آنہ کے اکرم،215ر۔ب کے امیر علی ،251ر۔ب کے ناصر،غوثیہ چوک سے عبدالباسط، چوہدری پارک سے شہزاد،275ج۔ب کے وقار الحسن،89ج۔ب کے رمضان،شہزاد پارک سے ران اسیم،39گ۔ب آفاق،ریسکیو1122دفتر کے قریب ثقلین،219ر۔ب کے یاسر،باوا چک کے فیض اللہ اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے۔پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں