پولیس ناکام،ڈکیتی،چوری کی مزید70وارداتیں،8خواتین اغوا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب کا دوسرا بڑا صنعتی شہر فیصل آباد ڈاکوئوں کا آماجگاہ بن گیا،آج پھر70مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں نے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے دو لڑکیوں کو بے آبرو’ 6خواتین اور ایک نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق صدر کے علاقہ خان ماڈل کالونی میں اوباش ملزم عمران کموکا نے شادی کا جھانسہ دیکر (ن) ، رضا آباد کے علاقہ صدیق آباد کے رہائشی غلام صابر کی بھانجی(خ) کو ہوس کا نشانہ بنایا گیا، سرگودھا روڈ کے علاقہ عزیز فاطمہ روڈ کے شوکت علی کی بیٹی(س)’ ساہیانوالہ کے علاقہ 152ر ب کے عمران کی بیٹی (ح)’ مدینہ ٹائون وائی بلاک کے ناصر حسین کے چچا زاد سبطین کو نامعلوم ملزمان، روشن والہ کے علاقہ 243ر ب کے منیب کی ہمشیرہ (ع)’ صدر کے علاقہ 225ر ب کے ساجد کی بیٹی(ل)’ المہران کالونی کے صنعم کی بیٹی (ک)’ 225 ر ب کے اشرف کی بیٹی (س) کو فیضان وغیرہ نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ نیو سول لائن کے قریب بلال ٹریول کے باہر جھپٹا مار کر اسامہ نثار سے فون، سیشن کورٹ کے باہر مبین افضل سے 30ہزار و فون، بیرون کارخانہ بازار کے فرحان سے پونے دو لاکھ وفون، پولیس لائن کے باہر جھپٹا مار کر عمار حسین سے قیمتی فون چھین لیا، چنیوٹ بازار سے ذیشان حیدر کی دکان سے 9لاکھ کے سوٹ’ بائو والا کے عبدالحمید سے 55ہزار وفون، ملوئیانوالہ کے قریب عظیم سے موٹر سائیکل چھین لی، رضا آباد کے ناصر عباس سے 82ہزار وفون، پیپلز کالونی نمبر1 میں علی خان سے جھپٹا مار کر فون، کوہ نورسٹی کے قریب انیس احمدسے جھپٹا مار کر پرس، 208ر ب کے قریب محسن رضا سے ایک لاکھ روپے’ فون، عمران روڈ پر جھپٹا مار کر صابر کی ہمشیرہ سے پرس، مکہ کمرشل سنٹر سے عبدالرحمان کی دکان کا صفایا کر دیا، مدینہ ٹائون کے ذیشان سے 2ہزار وفون، 103ج ب کے نذیر مسیح کے ڈیرہ سے مویشی،118ج ب کے کاشف کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، جھمرہ سٹی کے قریب طارق سے 50ہزار و فون، بلال ٹائون میں صفیہ بی بی کا گھر لوٹ لیا، 449گ ب کے اشفاق سے موٹر سائیکل، 407گ ب میں بہادر علی کے ڈیرہ سے سولرپلیٹس، انورٹر چوری’ قصبہ تاندلیانوالہ کے وقاص کے گھر کے تالے توڑ کر سامان چوری، 597گب کے رائے فیضان کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، ٹھٹھہ کھوکھراں کے منظور حسین کی حویلی سے مویشی، 202ر ب کے عامر علی سے80ہزار’ فون، گھونہ موڑ پر فاروق سے 56ہزار’ طلائی انگوٹھی چھین لی، العزیز ہوٹل سمندری روڈ کے قریب نعیم سے جھپٹا مار کر پرس، 253ر ب جہانگیر کے سید سلیمان شاہ سے9ہزار و فون چھین لیا’ 225ر ب میں محمد امین کے گھر کا صفایا کر دیا، 232 رب کے عمران ظفر سے نقدی و فون، 214ر ب کی نسرین اختر کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات نقدی وفون، 209ر ب کے شعیب سے 7ہزار وفون، رضا ٹائون کے بابر اعجاز سے 25ہزار وفون، 215 رب کے حسین شکیل کی حویلی سے مویشی چوری،غازی ٹائون کے قریب انجم شہزادی سے جھپٹا مار کر فون،116گ ب کے جاوید سے ڈیڑھ لاکھ، 25گ ب کے عدنان سے 50ہزار وفون، 582گ ب کے اسد سے 12ہزار، 357گ ب کے میر علی کے گھر کے باہر سے 5بکرے، 586گ ب کے شہزاد سے دو لاکھ روپے’ فون’ 103گ ب کے رزاق کا گھر لوٹ لیا، 211ر ب کے علی رضا سے 15ہزار وفون،229ر ب مکوآنہ کے علم الدین کے گھر کے باہر سے بکرے، سمندری روڈ پر ارسلان نواز سے 13ہزار وفون، سمندری روڈ پر سعید احمد سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، سہیل آباد کے عبدالمنان سے نقدی وفون، رچنا ٹائون کے قریب عمران سے 16ہزار وفون چھین لیا۔ علاوہ ازیں ایف ڈی اے آفس سے احسان رضا، لاری اڈاسے طارق علی، بھوآنہ بازار سے راشد، کلیم شہید کالونی کے شعبان، نشاط آباد سٹی میڈیکل کمپلیکس سے ادریس، مدینہ ٹائون کے فیاض، مجاہد ہسپتال سے رحمن مرتضیٰ، یوسف آباد کے نواز، سوساں روڈ پر مدثر، 165ر ب کے سلیم، قصبہ تاندلیانوالہ کے مزمل حسین، محلہ علی پارک کے یٰسین، کلاش مل کے قریب فرحان علی، 5ج ب کے راحت علی، ریلبازار جڑانوالہ سے عابد نعمان، 560گ ب کے غلام شبیر، جڑانوالہ روڈ پر عدنان آصف،گولڈن مارکی سے محمد عمر، پیپلز کالونی نمبر1کے ظہور احمد اور دیگر وارداتوں کے دوران شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں