پولیس ناکام،ڈکیتی،چوری کی70وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، مزید70وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا ، درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے 3خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق ساندل بار کے علاقہ271ج ب کی عظمیٰ بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزم سلیم نے اس کی بیٹی (الف)، جڑانوالہ روڈ کے علاقہ 123گ ب کے علی رضا کی ہمشیرہ (س)، سمن آباد کے علاقہ نوابانوالہ کے ارشد کی بیٹی(ع) کو ملزم جمیل نے اغواء کر کے ہوس کا نشانہ بنایا۔ جبکہ غلام محمد آباد کے علاقہ رشید آباد کے سجاد کا بیٹا سخی حسین گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ہلال روڈ پر حنا شہزادی سے جھپٹا مار کر فون، منٹگمری بازار کے تنویر احمدسے کپڑوں کا تھیلہ چوری،کارخانہ بازار کے قریب منیر احمد سے 30ہزار وفون، ریلوے روڈ پر اکرم سے 5ہزار وفون، چنیوٹ بازار کے قریب کریم کے گودام سے لاکھوں کا سامان، عید گاہ روڈ پر سائرہ مزمل کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ کر لے گئے، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کے قریب اکبر علی سے نقدی وفون، ریاض گارڈن کے وسیم کے گھر سے سامان چوری، ملت ٹائون کے لیاقت علی سے نقدی و فون، محلہ شاکر آباد کے زبیر کی حویلی سے جانور چوری، 102ج ب کے ےٰسین کے ڈیرہ سے ساڑھے تین لاکھ کا سامان، ڈی گرائونڈ کے قریب کنول ظفر سے جھپٹا مار کر فون، گٹ والا کمرشل ہب کے قریب طارق محمود سے 79ہزار وفون، گٹ والا پارک کے ایوب سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، مدینہ ٹائون وائے بلاک کے ذوالفقار سے 14ہزار’ فون’ جڑانوالہ روڈ پر رفیق سے جھپٹا مار کر فون’ 275 ج ب کے ابرار علی کی دکان سے بیٹریاں چوری’ 276 ج ب کے عاقب کے ڈیرہ سے سامان چوری’ فردوس کالونی میں آصف علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان چوری’ قصبہ ڈجکوٹ کے شہباز کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری’ 254 رب کے شہزاد علی سے 35ہزار’ فون’ 254 رب کے عامر رفیق سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 85 گ ب کے افضل سے 10ہزار’ فون’ نواز پارک کے تنویر قیصر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان چوری’ ذوالفقار کالونی کے اختر علی سے نقدی’ فون’ 243 رب کے عبدالستار کے گودام سے سوا چھ لاکھ کا سامان چوری’ 289 رب کے رب نواز سے نقدی’ فون’ 234 رب کے حافظ شوکت کا ملازم گھر سے لاکھوں کے زیورات لے اُڑا’ 228 رب کے عاشق علی کی حویلی سے بکرے چوری’ 229 رب کے آصف کی فیکٹری کے تالے توڑ کر سامان چوری کر لیا’ 29 ج ب کے مقصود احمد کنول سے موٹرسائیکل’ 4لاکھ روپے’ فون چھین لیا’ ساندل بار کے عمران طارق کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری’ آفتاب ٹائون جڑانوالہ کے ندیم سے 28ہزار’ فون’ سٹی جڑانوالہ کے فاروق سے نقدی’ فون’ 98 گ ب کے رحمان علی کے ڈیرہ سے بکرے’ 362 گ ب کے صدی احمد کے گھر سے زیورات’ نقدی’ سامان لوٹ لیا’ 40 گ ب کے علی شیر کی حویلی سے مویشی’ جڑانوالہ روڈ پر علی عباس سے 80ہزار’ فون’ 216 رب کے سمیع اﷲ سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 194 رب کے محمد علی سے موٹرسائیکل چھین لی’ 210 رب کے ریاض کے ڈیرہ سے مویشی چوری’ 97 رب کے لیاقت علی سے موٹرسائیکل’ 96 رب کے محمود سے رکشہ چھین لیا’ 616 گ ب کے یٰسین کے گھر سے 5لاکھ کے زیورات’ نقدی’ 399 گ ب کے عالم شیر کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ 420 گ ب کے افضل سے 20ہزار’ فون’ 421 گ ب کے مقصود سے نقدی’ فون’ ٹھٹھہ اسماعیل کے مراد علی کے گھر کا صفایا کر دیا’ 596 گ ب کے ثقلین کے گھر سے بیل چوری’ 503 گ ب کے یوسف کی دکان سے سامان چوری اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے عمر اعجاز’ منٹگمری بازار سے اصغر علی’ چنیوٹ بازار سے مغیث’ ضلع کچہری سے رشید’ اسماعیل مرکز سے صفدر’ 2 ج ب کے اویس قیوم’ 9 ج ب کے شاہد’ منصورآباد کے لطیف’ پیپلزکالونی کے طارق علی’ سوساں روڈ پر عبدالمجید’ کینال روڈ سے غلام مصطفی’ ستارہ ٹاور سے ماجد احسان’ سدھار کے قمر’ شادی پورہ کے عثمان’ 233 رب کے شوکت علی’ نواب ٹائون کے فیضان اسلم’ علی ٹائون کے نعیم اﷲ اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں