پولیس ناکام،ڈکیتی ،چوری کی مزید65وارداتیں ،شہری خوفزدہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پولیس ناکام، وارداتیں عام، آج پھر مزید65مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر2خواتین اور2نوجوانوں کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ڈجکوٹ کے علاقہ صابری ٹائون کے رہائشی فریاد کی بیٹی(ن) کو نامعلوم ملزمان، لنڈیانوالہ کے علاقہ646گ ب کی تبسم بی بی کی بیٹی(ن) کو اوباش ملزم صدی احمد نے اغوا کیا، مدینہ ٹائون کے علاقہ فیضان مدینہ کے عامر سہیل کا بیٹا حمزہ اور غلام محمد آباد کے علاقہ سلیمانیہ کالونی کی زاہدہ بی بی کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے گیا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ایف آئی سی ہسپتال کے مسافر خانہ کے قریب اسد سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، لیاقت آباد روڈ پر طاہر محمود سے70ہزار و فون، لیاقت آباد کے طاہر محمود سے 3لاکھ چھین لیے، بائو والا کے قریب رضوان کی دکان سے سامان چوری، سیف سٹی کے انسپکٹر عباس کے گھر سے سامان چوری، بوہڑ چوک کے قریب اصغر عباس سے نقدی وفون، طارق روڈ پر یاسر سے25ہزار و فون، رضا آباد کے حافظ عبدالوہاب سے 25ہزار و فون، ڈی گرائونڈ کے قریب عارف سے پرس چھین لیا، محلہ عثمان غنی بیس لائن کے قریب احتشام سے23ہزار و فون، مدینہ چوک کے اسامہ سے نقدی و فون، تانگے والا چوک کے اشرف رسول سے موٹر سائیکل’ 20ہزار وفون، اشرف آباد میں عمران کے ڈیرہ سے لاکھوں کا سامان، وحید پارک کے قریب سمیع سے جھپٹا مار کر پرس، 48ج ب کے مالک کے ڈیرہ سے مویشی چوری، غلام محمد آباد نمبر2کے ارشد کے گھر سے سامان چوری، ملت ٹائون کے علاقہ کے ولید ارشد کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کی نقدی، کچا پھاٹک کے قریب خرم سے35ہزار روپے لوٹ لئے،باگیوالا کے قریب غلام مرتضیٰ سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، 196ر۔ب کے گھونہ کی نورین آسیہ سے نقدی وفون، جھمرہ روڈ گٹی کے قریب علی حسن سے نقدی و فون، پارکو کے قریب احمد سے نقدی و فون، 233ر۔ب کے اکمل کے گھر سے سامان چوری،66ج ب کے اشرف کی حویلی سے مویشی چوری، 67ر۔ب کے طارق کے ڈیرے سے مویشی چوری، 67ج ب کے بلال کے گودام سے کپڑا چوری،کالج روڈ پر سلمان مختار، لال مل چوک کے اسلم سے موٹر سائیکل ،238ر۔ب کے ملازم حسین سے 25ہزار کی گندم چوری ہو گئی، نور پورہ کی غلام فاطمہ کے گھر سے سامان چوری،215ر۔ب کی مسجد کے غلہ سے رقم چوری،263ر۔ب کے نعمان سے35ہزار و فون،74 ج ب کے عدیل سے25ہزار و فون،80 ج ب کے کرامت علی سے موٹر سائیکل20ہزار و فون،63ج ب کے عرفان سے60ہزار فون،73ج ب کے حبیب اللہ سے ڈیڑھ لاکھ لوٹ لئے،75ج ب کے شاہد کی دکان سے بیٹریاں چوری، 240گ ب کے کاشف کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری،66گ ب کے عمیر سے76ہزار و فون،352گ ب کے قاسم علی کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری،90گ ب کے ظہیرکے ڈیرہ سے مویشی چوری،74گ ب کے ناصر سے سوا لاکھ روپے، 98ر۔ب کے اللہ دتہ سے18ہزار و فون، 422گ ب کے وقار ندیم سے15ہزار و فون، گڑھ فتح شاہ میں محمد علی سے نقدی و فون،209گ ب کے نوید سے نقدی و فون،گڑھ فتح شاہ کی شمیم بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا،130گ ب کے فیضان کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چور لے اڑے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔علاوہ ازیں زرعی یونیورسٹی سے محمود علی، اسلامیہ کالج نزد بلال گنج مارکیٹ سے سخاوت علی، بکر منڈی سے حبیب سلطان، لیاقت آباد سے ریاض غفور، ڈی گرائونڈ سے راشد نعیم، رسول پارک سے عثمان، کوہ نور پلازہ سے شبیر، بابر چوک سے یونس، وارث پورہ کے عابد حسین سے موٹر سائیکل نقدی، جوالہ نگر کے فیصل ، لال ملزم چوک میں اسلم، 275 جب کے غلام مرتضیٰ اور دیگر ڈاکوئوں کی سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں