پولیس ناکام ،آج پھر74مقامات پر ڈاکے،شہری خوفزدہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب کا دوسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروںکی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید74وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 9خواتین اور ایک نوجوان کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ سبزی منڈی کے عابد طور کی بیٹی(الف)’ رضا آباد کے علاقہ بیس لائن کے رمضان کی بیٹی(س)، سوشل سیکورٹی ہسپتال ملت ٹائون دوائی لینے گئی سنی کی اہلیہ (گ) کو نامعلوم، ٹھیکری والا کے علاقہ72ج ب کے عمران مسیح کی بیٹی(س) کو ملزمان عاشر وغیرہ، 84ج ب کے آصف کی بیٹی (ن) کو ملزمان عظیم وغیرہ، تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ ایئر ایونیو کے سلیم کی بیٹی(ر) کو نامعلوم، مرید والا کے علاقہ187گ ب کے ےٰسین کی ہمشیرہ (ی) کو ملزمان علی شیر وغیرہ نے اغوا کر لیا’ سرگودھا روڈ کے علاقہ بولیدی جھگی کے وقار کا بیٹا اپنی تعلیم کیلئے گیا واپس نہ آیا، جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ لاری اڈا کے باہر خرم سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، صدربازارغلام محمد آباد کے عثمان سے50ہزار و فون چھین لیا،سعید آباد کے ثقلین کے گھر سے لاکھوں کا سامان،217ر۔ب جیلانی ٹائون کے غلام مرتضیٰ کا لوٹ لیا گیا، چوہڑ ماجرہ قبرستان کے قریب سجاد سے موٹرسائیکل نقدی و فون، ستیانہ روڈ پر ربیعہ مسعود سے بیگ چھین لیا، سوساں روڈ پر رحیم سے25ہزار و فون، کینال روڈ پر سرور سے 8ہزار وفون چھین لیا، محلہ رسول پارک کے علی حسن کے گھر سے قیمتی سامان چوری، اکبر چوک میں حسن سے جھپٹا مار کر فون، جھمرہ روڈ پر فہد کی فیکٹری سے ساڑھے تین لاکھ چوری، 64ج ب سے ظفر اقبال سے10ہزار و فون، 51ج ب کے اکرم کی فیکٹری سولر پلیٹس چوری، 196ر۔ب کے گھونہ روڈ پر اسامہ کی دکان سے قیمتی سامان چوری، ملت ٹائون اے بلاک کے قریب سیف اللہ سے40ہزار و فون، 202ر۔ب بھائی والا کے عبدالستار کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و فون، شیخوپورہ روڈ بھٹہ سٹاپ کے قریب منصور الحق کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی ، قیمتی سامان لوٹ لیا، ملت ٹائون کے کاشف سے70ہزار لیپ ٹاپ فو ن چھین لیا،سفیان ٹائون کے قریب سیف اللہ سے اڑھائی لاکھ و فون، 187ر۔ب کے نعمان کی ڈھاری سے مویشی چوری، 105ر۔ب کے علی رضا کی چھت سے نایاب مرغیاں چوری، 19ج ب کے اللہ دتہ کی حویلی سے بکرے چوری،غلہ منڈی کے آڑھتی ندیم کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، راجباہ روڈ پر عمار سے موٹر سائیکل نقدی وفون، بائی پاس روشن والا کے قریب شاہد سے 1لاکھ، ملت ٹائون کے علی رضا سے 50ہزار، 275ج ب کے اظہر سعید سے موٹر سائیکل،68ج ب کے عظیم عباس سے 70ہزار و فون، برکت پورہ کی یاسمین کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، دکن پارک کے قریب سفیان سے نقدی وفون، سدھار بائی پاس کے قریب مبارک علی سے نقدی وفون، ایئر ایونیو سٹی ٹائون سے عثمان سے65ہزار و فون، وقاص ٹیکسٹائل کے قریب رضوان کے گھر سے سولر پلیٹس چوری،225ر۔ب کے علی حیدر سے جھپٹا مار کر فون، مچھلی فارم کے قریب بلال سے سوا لاکھ، ٹول ٹیکس کے قریب عبدالوہاب سے 10ہزار و فون،277گ ب کے فضل الرحمن سے 80ہزار و فون،290موڑ کے قریب بلال سے55ہزار، 126گ ب کے اشرف سے 25ہزار، رشید پارک جڑانوالہ کے میر انیس کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی وفون، 147 گ ب کے زرینہ بی بی سے 10ہزار، 559گ ب کے صغیر احمد کی دکان لوٹ لی، 76گ ب کے اشرف سے57ہزار وفون، شیخوپورہ روڈ پر ساجد سے26ہزار و فون، کھرڑیانوالہ کے قریب آصف سے6ہزار و فون، 108ر۔ب کے ظفر کی حویلی سے مویشی چوری، 70ر۔ب کے عمران سے3ہزار وفون چھین لیا، 46ر۔ب کے محسن علی کے گودام سے قیمتی سامان چوری، 612گ ب کے احمد حیات کی حویلی سے بکرے چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے منیر احمد 30ہزار وفون، جلی فتیانہ کے ایان کے ڈیرہ سے سامان چوری، محلہ شوکت آباد سمندری کے مشتاق کا گھر لوٹ لیا، نئی سمندری کے قاسم علی سے1لاکھ و فون، فیصل آباد سمندری روڈ پر افتخار خان کی دکان سے سامان چوری،173گ ب کے غلام نبی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی،381گ ب کے اشفاق کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری،44گ ب کے مزمل حسین سے لیپ ٹاپ، نقدی، فون چھین لیا۔ دیگر وارداتوں میں سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔علاوہ ازیں ریلبازار سے عبدالماجد، رضا آباد کے مدثر علی، فیضان مدینہ چوک سے عدنان، صدام روڈ پر آصف اقبال،243 ج ب کے شاہد، عبداللہ گارڈن کے مدثر، ستارہ کالونی کے وارث علی، سمن آباد کے ابو بکر،ستارہ کالونی کے ابو بکر، دکن پارک سے عبدالوحید، تحصیل کچہری جڑانوالہ سے ذاکر علی، 240گ ب کے محمد علی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھرکی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں