3

پولیس ناکام ‘نوجوانوں نے خود ہی ڈاکوپکڑلیا

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)پولیس ناکام مقامی نوجوانوں نے خود ہی ڈاکو پکڑ لئے، شہریوں کا ایس ایچ او منڈی صادق گنج پر عدم اعتماد ڈاکو دینے سے انکار مذاکرات کے بعد ایس ایچ او میکلوڈ گنج کے حوالے،دو ماہ سے میں روڈ پر درجن سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں کرنے دوران ڈکیتی قتل اور فائرنگ کرنیوالے ڈاکو کو پولیس پکڑنے میں مسلسل ناکام رہی بالآخر عوام نے ان ڈاکوں کو خود ہی قابو کر لیا گزشتہ روز دوپہر کے وقت ڈاکوں نے جونہی مین روڈ پر ڈکیتی کی واردات کی تو بیروالا سٹاپ پر موجود نوجوان اختر بلو چ اور اس کے ساتھیوں نے ان تین ڈاکوں کا پیچھا شروع کر دیا روہانہ سٹاپ کے قریب ڈاکوں نے موٹر سائیکل پھینکا اور پیدل فرار ہونے لگے تو تعاقب میں موجود نوجوانوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا دو ڈاکو جوار کے کھیت میں چھپ کر فائرنگ کرنے لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں