پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈکیتی ،چوری کی وارداتیں نہ تھم سکیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) عید الفطر کے قریب آتے ہی ڈاکوئوں اور چوروں نے لوٹ مار کی انتہا کر دی’ آج پھر 88وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ موٹرسائیکل چور درجنوں شہریوں کو پیدل کر گئے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر2لڑکیوں کو بے آبرو اور خاتون کو اغوا کر لیا۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ1ج ب کی بشریٰ بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزم فیصل، منصور آباد کی نازیہ کو اوباش ملزم عبدالجبار نے بے آبرو کر دیا، جبکہ سمندری کے علاقہ 137گ ب کے رہائشی اسلم کی اہلیہ کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ سو ل لائن کے علاقہ مصطفی آباد کے رہائشی عابد نے بتایا کہ اس کی معذور والدہ وہیل چیئرپر گھر کے باہر بیٹھی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار ڈاکو زیورات اتروا کر لے گئے، سول ہسپتال کے باہر محمد ظفر سے سوا دو لاکھ، امام بارگاہ چوک کے قریب علی رضا سے 80ہزار، جھنگ بازار کے قریب سلیم سے 60ہزار و فون، ریگل روڈ کے عبداللہ سے92ہزار لوٹ لیے،چھتری والی گرائونڈ کے قریب حنان سے ساڑھے تین لاکھ’ آئی فون چھین لیا’ عید گاہ روڈ کے مزمل احمد سے ڈیڑھ لاکھ،رشید آباد روڈ پر افتخار احمد سے 36ہزار وفون، جمیل پارک کے مزمل کے گھر کا صفایا کر دیا، سنت سنگھ پھاٹک کے سلمان سے 4لاکھ، 51ج ب کے ریاض کے گھر سے بکرے، 6ج ب کے شعیب اکبر سے نقدی وفون، 53ج ب کے عرفان سے موٹر سائیکل، خیابان گارڈن کے قریب غلام مرتضیٰ سے جھپٹا مار کر فون، ڈرائی پورٹ کے قریب شرجیل سے 6ہزار، اسلم پارک کے قریب مدثر سے 87سو روپے وفون، FDAسٹی کے میاں اسد سے 27ہزار، منصور آباد میں عدیل سے جھپٹا مار کر فون،پام ہوٹل کینال روڈ پر عبدالمجید سے 50ہزار، امین ٹائون کے عمیر اقبال سے 10ہزار و فون، ڈی گرائونڈ کے قریب اویس شاہد کی اہلیہ سے زیورات لوٹ لیے، پیپلز کالونی کے شاہد سے فون، کشمیر پل کے قریب عثمان سے 12ہزار وفون چھین لیا’ علی گارڈن میں ساگر کے گھر سے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، 262 ر ب کے عبدالجبار سے تین لاکھ وفون، ستیانہ روڈ پر عدنان سے 35ہزار وفون، ربانی کالونی میں حماد سے 10ہزار وفون، رسالہ روڈ پر حمزہ سے موٹر سائیکل نقدی وفون، 29ج ب میں ولید کی دکان لوٹ لی، 248ر ب کے ذوالفقار سے 19ہزار وفون، نو رپورہ کے امتیاز سے 40ہزار وفون، خان ماڈل کالونی کے غلام فرید سے 5ہزار و فون، 66ج ب کے شکور سے سوا لاکھ’ فون، شفیق مارکی جڑانوالہ کے قریب نعمان سے ڈیڑھ لاکھ، مکوآنہ کے قریب زین العابدین سے موٹر سائیکل ، 101 گ ب کے مقبول کی دکان سے 7لاکھ کے جوتے چور لے اُڑے’ 125 گ ب کے اعجاز سے اڑھائی لاکھ لوٹ لیے’ 109 گ ب کے فیصل کا قیمتی گھوڑا چور لے گئے’ 39 گ ب کے ابرار حسین سے نقدی’ فون’ 34 گ ب کے ایوب سے نقدی’ فون’ 232 گ ب کے محسن رضا سے نقدی’ فون لوٹ لیا’ 559 گ ب کے منصب علی سے 18ہزار’ فون’ 565 گ ب کے فرحان سے 11ہزار’ فون’ 54 گ ب کے فرحان علی کے ڈیرہ سے مویشی’ 423 گ ب کے عمران خان سے پرس’ مجید چوک کے قریب راشد سے ساڑھے چھ لاکھ’ 540 گ ب کے اشفاق کے ڈیرہ سے مویشی’ پرتاب نگر کے عدنان کی دکان لوٹ لی’ 508 گ ب کے منظور حسین سے ایک لاکھ’ منی بائی پاس سمندری کے قریب ناصر سے 53ہزار’ فون’ 448 گ ب کے ذیشان سے ڈیڑھ لاکھ’ 117 گ ب کے ڈاکٹر فاروق سے پرس’ 385 گ ب کے فاروق خان کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی’ 174 گ ب میں عبدالوحید کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر لوٹ لیا’ 46 گ ب کے مصطفی کے باہر سے 2بکرے اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں ریلبازار سے اسلم’ سرکلر روڈ سے ارسلان’ منشی محلہ سے سید احمد سعید’ بانو مارکیٹ سے فرحان’ ڈگلس پورہ کے اسامہ’ افغان آباد نمبر2 سے مصطفی’ 2 ج ب کے شاہد نواز’ سفیان ٹائون کے غلام عباس’ کشمیر روڈ سے عرفان’ عبداﷲ پور سے زوہیب’ حمزہ تنویر’ کوہستان اڈا سے عبدالغفار’ النجف کالونی سے تنویر’ کہکشاں کالونی کے رمضان’ 204 رب کے محمد علی’ عابد شہید روڈ سے احتشام اکرم’ راجہ پارک سے عبدالرئوف’ مراد کالونی کے شاہد محمود’ عاصم ٹائون سے میاں دائود’ مظفر کالونی کے وقاص’ 215 رب کے صابر’ 467 گ ب کے اقبال اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں