پولیس نے بچی اغوا ء کاروں سے بازیاب کروا لی

ماموں کانجن (نامہ نگار ) پولیس تھانہ ماموں کانجن نے 13سالہ بچی کو اغواء کاروں سے بازیاب کرواکے ورثا کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن مدثر قادر نے محلہ اعوان والا سے تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل اغواء ہونے والی 13سالہ لڑکی آمنہ بی بی دختر ریاض حسین کو ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اغواء کاروں سے بازایاب کروا کر ورثاء کے حوالے کردیا۔ لڑکی کو اغواء کرنے والے 9مردو خواتین کے خلاف تھانہ ماموں کانجن میں مقدمہ درج تھا۔ ایس ایچ او مدثر قادر کا کہنا تھا کہ جلد اغواء کے واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں