پولیس نے سائبر پٹرولنگ یونٹ قائم کر دیا

لاہور (بیوروچیف)پولیس نے سائبر پٹرولنگ یونٹ قائم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکارو ں نیسوشل میڈیااورواٹس ایپ اسٹیٹس کی نگرانی شروع کر دی،پولیس یونیفارم میں ذاتی تشہیراورفنی ویڈیوز پرپابندی عائد کر دی۔آئی جی پنجاب نے سوشل میڈیااستعمال پرنوٹیفکیشن جاری کیاتھا۔ نوٹیفکیشن کے باوجودپولیس اہلکاروں وافسران کاویڈیوز بنا نیکا عمل جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کاشف ضمیرکیساتھ ویڈیوزسے پولیس کے وقارکونقصان پہنچا ہے۔ ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا تھا کہ پولیس وقارکونقصان پہنچانے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کرلیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں