پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونیوالا ملزم پکڑا گیا

ماموں کانجن (نامہ نگار)ماموں کانجن پولیس پر فائرنگ کر کے بھاگنے والا ملزم عوام کے ہتھے چڑھ گیا دیہاتیوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ،پکڑا گیا ملزم معتدد ڈکیتی ،راہ زنی کے مقدمات میں مطلوب تھا بتایا گیا ہے کہ پولیس تھانہ ماموں کانجن نے مریدوالہ روڈ پر ناکہ لگا رکھا تھا کہ مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا ملزم پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کرتا ہوا نواحی گاؤں511گ ب کی جانب فرار ہوگیا دیہا تیوں نے ملزم کو پکڑ کر مقامی پولیس حوالے کردیا ملزم کی شناخت ناصر ولد جعفر سکنہ 188گ ب کے نام سے ہوئی ملزم !ڈکیتی ،راہ زنی سمیت متعدد وارداتوں میں پولیس کومطلوب تھا مقامی پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر کاروائی کا آغاز کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں