96

پولیس چوکی مونگی بنگلہ کے چند قدم پر ڈاکوناکہ

گوجرہ(نامہ نگار)پولیس چوکی مونگی بنگلہ سے چند قدم کے فاصلے پر دو کاروں پر سوار درجن بھر ڈاکوؤں نے دو مسلح گارڈز کو یرغمال بنا کر دو دوکانوں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی۔ معلوم ہوا ہے کہ مین مونگی بنگلہ مرید والا روڈ پر گزشتہ شب وائٹ گولڈ ٹریڈرز کریانہ سٹور کا گارڈ لیاقت علی اور دیگر دوکانوں کا گارڈ طارق معمول کے مطابق رات کے اوقات میں دوکانوں کی نگہداشت میں مصروف تھے کہ اس دوران دو کاروں میں سوار ڈاکو موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے دونوں گارڈز کو یرغمال بنایا اور ان سے اسلحہ چھین کرکار میں بٹھا لیا۔ پہلے وائٹ ٹریڈرز کریانہ سٹور کے شٹر کے تالے توڑ کر سٹور سے مختلف برانڈ کا تقریباً سات لاکھ روپے مالیت کا گھی وغیرہ بعد ازاں کسان ٹریڈرز کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر تقریباً ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان اور تقریباً اڑھائی لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں