پولیس چوکی پر حملہ،3اہلکار شہید،5زخمی

کرک (مانیٹرنگ ڈیسک) کرک میں بہادر خیل کی پولیس چوکی پر شرپسندوں کے حملے میں 3پولیس اہلکار شہید اور 5زخمی ہوگئے۔ڈی پی او کے مطابق شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے پولیس چوکی پر حملہ کیا، شہید ہونے والوں میں تیمور حیات، نقیب اور عدنان شامل ہیں۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق 3زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، انہیں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں