51

پولیس چیک پوسٹ پرحملہ ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق رات گئے ابا شہید چیک پوسٹ پر تقریبا 15 دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔حکام کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیے گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری چیک پوسٹ کی طرف روانہ ہوگئے جبکہ پاک فوج کی کیو آر ایف موقع پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں