پولیس ڈاکوؤں کے سامنے بے بس،وارداتوں کی سنچری،لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر مزید 102 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ جبکہ اوباش نوجوان کی 8سالہ بچی سے زیادتی’ 7خواتین اور 4نوجوانوں کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تھانہ مرید والا کے علاقہ محلہ حاجی آباد کی رہائشی سرور بی بی نے بتایا کہ اسکی 8سالہ نواسی ایمان فاطمہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اوباش ملزم عبداﷲ ورغلا کر ساتھ لے گیا اور ڈیرے میں لے جا کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملت ٹائون کے علاقہ 197 رب کے رہائشی سفیان کی ہمشیرہ (آ) کو نامعلوم’ بٹالہ کالونی کے علاقہ سندھو ٹائون کے اسلم کی بیٹی (ل) کو ملزمان نوید وغیرہ’ سمن آباد کے علاقہ ستارہ کالونی کے شاہد کی جواں سالہ بیٹی (ن) کو نامعلوم ملزمان’ لنڈیانوالہ کے محبوب خان کی بیٹی (س) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان’ ماموں کانجن کے علاقہ 516 گ ب کے شوکت کی اہلیہ کو عمران وغیرہ’ کُر کے علاقہ 595 گ ب کے رستم کی بیٹی (ع) کو آصف وغیرہ’ سمندری کے علاقہ 140 گ ب کے رضوان کی بیٹی (م) کو ملزمان شاہد وغیرہ نے اغواء کر لیا’ جھنگ بازار کے علاقہ سنت پورہ کے وسیم کا 14سالہ بیٹا عبدالرحمن’ غلام محمد آباد کے آصف کے بھائی اعظم’ ملت ٹائون کے علاقہ آفریدی چوک کے عمران کا والد اور روڈالہ روڈ کے علاقہ 275 گ ب کے رہائشی تنویر کا بیٹا گھر سے کام پر گیا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ٹھیکری والا کے علاقہ 73 ج ب کے قربان علی کی دکان کے تالے توڑ کر چور ساڑھے چھ لاکھ مالیت کی مچھلی لے اُڑے’ جمیل پارک گلی نمبر8 کے غلام مصطفی سے 20ہزار روپے’ فون’ سیف آباد کے احتشام سے موٹرسائیکل’ جی سی یونیورسٹی روڈ پر انمول بی بی سے جھپٹا مار کر فون’ ولی پورہ کے قریب عمر سرور سے 40ہزار روپے’ نشاستہ چوک میں عبداﷲ کی دکان سے کپڑا چوری’ سبحان اﷲ چوک میں لیاقت علی سے 35ہزار روپے’ فون’ ارشاد ٹائون کے محمد عمر سے 10ہزار روپے’ فون’ رضاآباد کے عامر شہزاد سے 15ہزار روپے’ فون’ جمیل پارک میں عاصم کی دکان لوٹ لی’ نعمت آباد چکی چوک میں شفیق سے 70ہزار روپے’ لیپ ٹاپ’ 1 ج ب کے عمران سے نقدی’ فون’ کمال ولاز کے قریب علی جبار سے 55سو روپے’ فون’ دھنولہ روڈ پر فہد سے جھپٹا مار کر فون’ 202 رب کے ابوہریرہ سے پرس’ 117 ج ب کیلاش ہوزری کے قریب عابد سے نقدی’ فون’ گوکھوال کے علی رضا سے موٹرسائیکل چھین لی’ واپڈا سٹی میں سجاد حیدر کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان چور لے گئے’ جھمرہ روڈ پر مزمل سے 10ہزار’ 188 رب کے محمد امین سے 32ہزار روپے’ فون’ تاج کالونی کے عاشق علی کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر زیورات’ نقدی’ سامان لوٹ کر لے گئے’ عبداﷲ پور کے قریب عظیم سے جھپٹا مار کر فون’ خواجہ اسلام روڈ پر ارسلان سے سوا لاکھ روپے’ طلائی انگوٹھی’ کوہ نور پلازہ کے قریب زوہیب سے نقدی’ فون’ سلیمی چوک میں عتیق سے فون’ الفتح گرائونڈ کے قریب تہمینہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس’ شیخوپورہ روڈ پر ندیم سے 50ہزار روپے’ رسول پارک کے حیدر کے گھر کا صفایا کر دیا’ صدیق چوک کے قریب عبدالمجید سے موٹرسائیکل’ چناب گارڈن کے رضوان سے نقدی’ فون’ ستارہ کالونی فوارہ چوک کے قریب اسرار سے موٹرسائیکل’ پل عبداﷲ کے قریب وقاص سے موٹرسائیکل’ گلشن اقبال کے نعمان کے گھر کا صفایا کر دیا’ عبداﷲ کالونی کے قریب جھپٹا مار کر تیمور سے فون’ 280 رب کے فلک شیر کی اہلیہ سے زیورات چھین لیے’ 263 رب کے شوکت کے گھر سے مویشی’ 268 رب پرائمری سکول کے کمروں کے تالے توڑ کر سامان چوری’ 69 ج ب کے افضل کے گھر سے 2بکرے’ 67ج ب کے رزاق سے 70ہزار روپے’ فون چھین لیا’ 67ج ب کے کاشف سے نقدی’ فون’ 66 ج ب کے عبدالحمید کی دکان کا صفایا کر دیا گیا’ دھاندرہ کے شبیر سے 10ہزار روپے’ اڈا سدھار کے قریب لقمان سے 70ہزار’ بھٹو کالونی کی دولت بی بی کا گھر لوٹ لیا’ مچھلی فارم کے قریب عبدالحمید سے نقدی’ فون’ ستیانہ روڈ پر ندیم سے نقدی’ فون’ 228 رب کے یعقوب سے نقدی’ فون’ کینال روڈ پر امیر حمزہ سے نقدی’ طلائی انگوٹھی’ 28 ج ب کے عدیل حیدر سے نقدی’ گھڑی’ ناظم آباد کے ابوبکر سے 21ہزار’ الائیڈ سٹی کے الیاس سے 20ہزار’ 81 گ ب کے ملک اعجاز سے 40ہزار روپے’ فون’ 126 گ ب کے احسان سے نقدی’ فون’ کبیر ٹائون کے مقصود سے 12ہزار روپے’ رشید پارک کے عظیم سے 1لاکھ روپے’ جڑانوالہ روڈ سے عرفان سے 10ہزار روپے’ فون’ ڈیفنس ویو کالونی کے قریب عامر رضا کو لوٹ لیا’ 354 گ ب کے خالد اقبال سے 18ہزار’ 101 گ ب کے محمد عامر سے 38ہزار روپے’ 119 گ ب کے شاہد علی کے گھر سے 8لاکھ کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا’ 65 گ ب کے ظفران سے جھپٹا مار کر فون’ 283 گ ب کے ساجد سے نقدی’ فون’ 273 گ ب کے قدرت اﷲ کے ڈیرہ سے 6بکرے’ 631 گ ب کے لیاقت علی سے 7ہزار روپے’ 591 گ ب کے الیاس کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ 102 رب کے سجاد کے نجی سکول سے سامان چوری’ 100 ج ب کے عبدالغفار کی حویلی سے مویشی’ 229 رب کے عبدالحمید سے 20ہزار روپے’ 266 رب کے مظہر علی سے 50ہزار روپے’ لیپ ٹاپ’ 57 رب کے بابر سے نقدی’ فون’ قصبہ تاندلیانوالہ کے فہیم سے 55ہزار’ فون’ قصبہ تاندلیانوالہ کے حسنین علی سے 36ہزار روپے’ 407 گ ب کے حفیظ سے 58ہزار روپے’ اڈا باہلک کے قریب احمد علی سے سوا لاکھ’ 608 گ ب کے مزمل کے ڈیرہ سے مویشی’ 607 گ ب کے زید سے دو لاکھ’ ٹھٹھہ بکھا کے عرفان سے 7لاکھ’ فون’ 556 گ ب کے نذیر سے 50ہزار’ 503 گ ب کے طارق سے 40ہزار’ قصبہ سمندری کے اسد سے 20ہزار’ 388 گ ب کے مدثر سے 10ہزار’ 175 گ ب کے ریاض کی حویلی سے مویشی’ 383 گ ب کے صفدر علی کے ڈیرے سے لاکھوں کے مویشی’ 44 گ ب کے بلال کے گھر کے باہر سے 2بکرے اور دیگر وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر لے گئے’ پولیس سماج دشمن عناصر کو پکڑ نہ سکی۔ علاوہ ازیں نیو سول لائن سے ابراہیم’ باغ جناح سے محمد ہاشم’ لطیف پارک سے چاند’ تھانہ کوتوالی کے باہر سے شبیر’ اچکیرہ کے صدیق’ عزیز فاطمہ ہسپتال سے عثمان نذیر’ مہر چوک کے عارف ندیم’ سرسید ٹائون کے محمد شبیر’ سمن آباد کے عارف’ 215 رب کے راحیل’ عدنان شمس’ 39 گ ب کے محسن’ 629 گ ب کے سرفراز’ 401گ ب کے بشیر’ 527 گ ب کے سجاد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں