28

پولیس کانسٹیبل مدثرکی نمازجنازہ اداکردی گئی

چنیوٹ (نامہ نگار)پولیس کانسٹیبل مدثر بشیر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کانسٹیبل مدثر بشیر کی نماز جنازہ چک نمبر 465 ج ب میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈی پی او عبداللہ احمد سمیت پولیس افسران و اہلکاروں اور علاقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چک نمبر 465 ج ب کے رہائشی کانسٹیبل مدثر بشیر آرگنائزڈ کرائم یونٹ میں فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ ڈی پی او عبداللہ احمد نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ مرحوم پولیس کانسٹیبل کے سوگواروں میں والدہ، دو بہنیں، ایک بھائی و دیگر عزیز واقارب شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں