پولیس کا فرض عوام کے جان و مال کی حفاظت ہے

کمالیہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی عوامی ریلیف کے لیے شاندار کاوش ایک ہی دن میں تین مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد، شہریوں کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے علاقہ تھانہ بھسی کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جکھڑ 739 گ ب، علاقہ تھانہ صدر کمالیہ کے گورنمنٹ بوائز سکول چک نمبر 712 گ ب، اور علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ کے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 نزد تھانہ موڑ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ان کھلی کچہریوں میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے پیش کیے ۔ ڈی پی او عبادت نثار نے تمام مسائل کو بغور سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ پولیس کا بنیادی فرض انصاف کی فوری فراہمی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے ۔ عوامی مسائل سن کر ان کا حل ہماری ترجیح ہے ، اور ہم انصاف کے ہر دروازے کو عوام کے لیے کھلا رکھیں گے شہریوں نے ڈی پی او کی ان عوام دوست کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو رہا ہے اور انصاف کے حصول میں آسانی پیدا ہو رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں