پولیس کا قحبہ خانوں کیخلاف کریک ڈاؤن،20لڑکے لڑکیاں گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے قحبہ خانوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے رنگ رلیاں مناتے ہوئے 20لڑکے اور لڑکیوں کو پکڑ لیا’ تھانہ سرگودھا روڈ کے سب انسپکٹر اﷲ دتہ کو اطلاع ملی تھی کہ ملت روڈ پر واقع یادگار آئس کریم والوں نے آئس بار کو قحبہ خانہ بنا رکھا ہے جہاں پر نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو آئس کریم فروخت کرنے کی آڑ میں جگہ فراہم کی جاتی ہے، پولیس پارٹی نے چھاپہ مارا تو مختلف کیبن میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں فحش کرتے ہوئے پکڑ لئے۔ جن میں ندیم’ آمنہ بی بی’ مہک جان’ غضنفر’ روشن بی بی’ ندیم’ سونیا’ ارسلان’ فاطمہ’ سعد’ اقصیٰ’ سحر اور ان کے دو ملازمین شاہد اقبال اور بلال کو پکڑ لیا جبکہ آئس بار کا منیجر مدثر موقع سے فرار جبکہ پیپلزکالونی پولیس نے حبیب گیسٹ ہائوس پر چھاپہ مار کر مختلف کمروں میں رنگ رلیاں مناتے ہوئے جوڑوں عنیقہ بی بی وغیرہ اور ساندل بار کے علاقہ 31 ج ب میں نائیکہ خالدہ بی بی نے گھر کو قحبہ خانہ بنا رکھا تھا۔ لڑکے اور لڑکیاں کو جگہ فراہم کر کے رقم وصول کرتی ہے جس پر نائیکہ خالدہ کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں