پولیس کا چھاپہ،ملزم نے چھت سے کود کر خودکشی کرلی

مری (نامہ نگار) مری میں ملزم کی فائرنگ اور پتھرا سے ایس ایچ او سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔مری میں پولیس نے ملزم کیخلاف چھاپہ مارا تو اسی دوران ملزم نے بھی پولیس پر فائرنگ اور پتھرا شروع کر دیا۔ملزم کی فائرنگ اور پتھرا سے ایس ایچ او تھانہ چھانگلہ سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پولیس پارٹی قتل کے ملزم خان زمان کی گرفتاری کے لیے پہنچی تھی، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق ملزم پر عمران نامی شخص کو قتل کرنیکا الزام تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں