پولیس کوبغیر اطلاع مکان کرایہ پر لینے پر مقدمہ

مریدوالہ(نا مہ نگار)سی پی او فیصل آباد کے حکم پر مرید والہ پولیس کا محلہ اسلام پورہ اور گجر بستی میں سرچ آپریشن بغیر تھانہ اندراج کرایہ پر مکان لینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق مرید والہ پولیس نے سی پی او فیصل آباد کے حکم پر گجر بستی اور محلہ اسلام پورہ میں گزشتہ روز سرچ آپریشن کیا اسی دوران جرائم پیشہ اور دیگر افراد کو چیک بھی کیا گیا اسی دوران تھانہ میں اندراج کے بغیر کرایہ پر مکان لینے والے ساہیوال کے رہائشی محمد عدیل ولد کریم بخش کو کرایہ داری فارم تھانہ میں جمع نہ کرانے پر گرفتار کر کے اس کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں