فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 73وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر لے گئے’ جبکہ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سامنے فیصل سے 45ہزار روپے’ فون’ راجباہ روڈ پر جاوید سے جھپٹا مار کر فون’ کارخانہ بازار کے باہر رضا سے 25ہزار روپے’ فون’ چنیوٹ بازار کے قریب عظیم سے 35ہزار’ شہباز ٹائون کے اکبر سے 41ہزار روپے’ فون’ کوثرآباد کے قریب حمزہ سے نقدی’ فون’ راجباہ روڈ پر علی سے لیپ ٹاپ’ فون’ فیض آباد پلی کے قریب طاہر سے 10ہزار روپے’ فون’ ریلوے اسٹیشن کے قریب حماد سے نقدی’ فون’ چباں روڈ پر رحمن سے فون چھین لیا گیا’ بھائی والا کے قریب نعیم سے نقدی’ فون’ 113 رب کے شفیق سے 5ہزار روپے’ فون’ 111 ج ب کے کامران سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ 189 رب کے محمد عمر کے گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کے زیورات’ نقدی چوری’ 187 رب کے ریاض سے 5سو روپے’ فون’ 126 رب کے میر علی سے 3موبائل فون چھین لیا’ 31 ج ب کے ہارون کے گھر سے دو بکرے چوری’ 53 ج ب کے جعفر سے 62ہزار روپے’ فون’ پرتاب نگر کے قریب صدیق کی گھریلو ملازمہ گھر سے لاکھوں لے اُڑی’ محمد نگر کے سلیمان سے 40ہزار روپے’ خوشحال ٹائون کے شہباز سے 10ہزار روپے’ علی ٹائون کے زین سے 15سو روپے’ فون’ عبداﷲ گارڈن کے ستار سے موٹرسائیکل’ نقدی چھین لی’ 240 رب کے عارف کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ 214 رب کے اسد علی سے نقدی’ فون’ خانوآنہ بائی پاس کے قریب شرافت علی سے 27ہزار’ علی ٹائون کے قریب بلال سے 15ہزار روپے’ کلائی گھڑی’ علامہ اقبال کالونی کے آصف کے گھر سے سامان چور لے اُڑے’ سلمیٰ ٹائون کے ذیشان سے 5ہزار روپے’ فون’ بٹالہ کالونی کے ابراہیم سے نقدی’ فون لوٹ لیا گیا’ پل عبداللہ کے قریب اعجاز سے50ہزار،243ر ب کے جنید سے35ہزار روپے و فون،244ر۔ ب کی منظوراں بی بی کے گھر کا صفایا کردیا،235ر ۔ب کے مظہر سے40ہزار،236ر ب کے عمران سے نقدی و فون،254رب کے دستگیر سے35ہزار چھین لیے،64ج۔ ب کے رفاقت سے موٹرسائیکل چھین لی،77ج ۔ب کے آصف سے موٹرسائیکل،جوالہ نگر کے قریب آفاق سے ڈیڑھ لاکھ روپے،119گ ۔ب کے نعمت اللہ سے موٹرسائیکل،107گ۔ ب کے بلال سے نقدی و فون،115گ۔ ب کے نوید کے ڈیرے سے مویشی،34گ۔ب کے اقبال سے نقدی و فون،200گ۔ ب کے سجاد سے رکشہ چھین لیا،412 گ۔ ب کے محمد احمد کے گھر سے نقدی و سامان چور لے گئے،قصبہ تاندلیانوالہ کے اقبال کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات،نقدی و قیمتی سامان چور لے اڑے، اسلام پورہ کے عتیق کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری،469گ۔ ب کے سرفراز سے 13ہزار،207گ۔ ب کے اسلم کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چور لے گئے۔دیگر وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروںکے گروہ لاکھوں کا مال و زر لوٹ کر فرار ہوگئے’نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے۔علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے نوید،باغ جناح سے ارسلان،کارخانہ بازار سے محمد علی،کوتوالی روڈ پر فیضان،گجر بستی سے ناصر علی،گلبرگ کے اسماعیل،رشید آباد کے عامر علی،حق باہو چوک سے نوید،142ر ۔ب کے سہیل،محمد علی ٹائون سے رحمن،اقبال نگر کے اقبال،228ر۔ ب کے عاشق علی،215ر۔ب کے وقار،217ر۔ ب کے اشرف،پہاڑی گرائونڈ سے وقار،ٹاٹا بازار سے جمیل ،اسلام نگر کے احمد،قصبہ تاندلیانوالہ کے اسحق،اراضی سنٹر جڑانوالہ سے رشید اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے،پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔
3