پولیس کی وردی پہن کر گھر لوٹنے والا ڈاکو 4سال بعد گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ باہلک نے گھر لوٹنے کے دوران مزاحمت پر شہری کو گولیاں مار کر زخمی کرنے والے ڈاکو کو چار سال بعد گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق 17اگست 2021ء کو پولیس کی وردیوں میں ملبوس 9مسلح ڈاکوئوں نے 601گ ب کے رہائشی لیاقت علی کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 13لاکھ کے زیورات’ نقدی لوٹنے کے دوران مزاحمت کرنے پر اکرم کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ باہلک اعجاز احمد نے عملہ کے ہمراہ چھاپہ مار کر اشتہاری ڈکیت ارشد علی کو 4سال بعد گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں