41

پولیس کے جوان کا بہادری سے ڈیوٹی کرنا باعث فخر ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد /ڈی آئی جی کامران عادل نے زخمی کانسٹیبل واجد علی کی الائیڈ ہسپتال میں عیادت کی، اس موقع پر ایس پی مدینہ ڈویژن،ایس پی سی آئی اے اور ایس ایچ او تھانہ منصور آباد بھی موجود تھے۔ دوران عیادت کانسٹیبل واجد علی کی جلد ازجلد صحتیابی کے لئے دعااور نیک تمنائوں کا اظہار کیا، کانسٹیبل واجد علی مورخہ 24نومبر کو ہزارہ موٹروے پل ضلع اٹک پر دوران ڈیوٹی احتجاجی مظاہرین کی طرف سے دو فائر لگنے سے زخمی ہوا تھا، کانسٹیبل واجد علی 3دن POFہسپتال واہ کینٹ میں داخل رہنے کے بعد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد شفٹ ہوا۔ سی پی او کامران عادل نے کہا کہ کانسٹیبل کے علاج معالجہ کے لئے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پولیس کے جوانوں کا بہادری سے ڈیوٹی کرنا باعث فخر ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں