پولیس کے مبینہ ناروا سلوک کیخلاف کمالیہ بار سراپا احتجاج

کمالیہ(نامہ نگار)پولیس کے مبینہ ناروا سلو ک کے خلاف کمالیہ بار ایسوسی ایشن سراپا احتجاج بن گئی، جسکے باعث کسی بھی وکیل نے عدالتوں میں پیشی نہ دی اور تمام عدالتی کارروائیاں معطل رہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے کمالیہ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر مہر فتح شیر بگھیلا کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا، جس پر وکلا میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔ واقعے کے خلاف کمالیہ بار نے مکمل ہڑتال کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا۔اس موقع پر صدر کمالیہ بار ایسوسی ایشن رانا ریاض علی خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری کا وقار اور عزت ہماری سرخ لکیر ہے ، کسی بھی وکیل کے ساتھ ناروا سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو اپنے رویے پر نظرثانی کرنی ہوگی، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ وکلا اور پولیس کے درمیان اعتماد کی فضا بحال ہو سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں