پولیس گوجرہ میں وارداتیں روکنے میں ناکام

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں ڈکیتی واردا تو ں میں اضافہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔بلا ناغہ وارداتوں میں شہری لٹتے رہے ۔ پولیس وارداتوں کی روک تھام میں ناکام ہوگئی ۔ ارباب اختیار نوٹس لیں۔معلوم ہواہے کہ کچا گوجرہ کا عمر فاروق اپنی موٹر سائیکل پر سوار جانی والا سے واپس گھر آرہاتھاکہ ٹوبہ روڈ پر اس کو چار نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر اس سے27 ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل ، چک نمبر 158گ ب کے علی حسن کوشہر سے گائوں واپس جاتے ہو ئے روک کر اس سے 25 ہزارروپے نقدی وتین عدد موبائل فونز،نیواقبال ٹائون گوجرہ کے عبداللہ کوپیزاڈیلوری کے بعد واپس جاتے ہو ئے پینسرہ روڈ پر چار نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زورپر روک کراس سے ہزاروں روپے نقدی وقیمتی موبائل،چک نمبر363ج ب کاصابر علی اپنی موٹر سائیکل نمبری 2662پر سوار شہرکی جانب آرہاتھاکہ پینسرہ روڈ پر چارنامعلوم ڈاکوئوں نے ہزاروں روپے نقدی وضروری کاغذات چھین لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں