پولینڈ کی ایگا شواٹک نے ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا

لندن (سپورٹس نیوز)پولینڈ کی ایگا شواٹک نے ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں ایگا شواٹک نے امریکا کی امینڈا انیسو موا کو شکست دی ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمن سنگلز فائنل میں پولینڈ کی ایگا شواٹک نے امریکی کھلاڑی انیسو موا کو 0ـ6 اور 0ـ6 سے شکست دی۔ومبلڈن ویمن سنگلزمیں 1911 کے بعد پہلی بار کسی حریف کو اس اسکور سے شکست ہوئی ہے۔ برطانوی کھلاڑی لیمبرٹ نے ہم وطن ڈورا بوتھ بائی کو 0ـ6 اور 0ـ6 سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں