39

پولیو قطرے پلانے کے بہانے خواتین ڈاکوئوں کی گھر میں گھس کرلوٹ مار

پشاور (نامہ نگار)پولیو قطرے پلانے کے بہانے پولیو ورکرز کے روپ میں چار خواتین ڈاکوئوں نے گھر میں گھس کر سونا اور نقدی لوٹ لی۔پشاور کے علاقے گلبہار نمبر4اعجاز آباد میں دن دیہاڑے4رکنی لیڈیز گینگ گھر سے 3تولہ سونا اور نقدی لے کر فرار ہو گئی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لیڈیز گینگ نے گھر میں داخل ہو کر پولیو کے قطرے کا کارڈ دکھانے کا کہا، خاتون کمرے میں گئی تو2 ملزمان بھی اس کے کمرے میں داخل ہوئیں ۔ پولیس نے بتایا کہ لیڈیز گینگ نے خاتون کو بیہوش کیا، الماری سے سونا اور نقدی لے کر فرار ہو گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرگرم لیڈیز گینگ کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں