60

پولیو مہم کے دوران کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان نے سی ای او ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر اسفند یار اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جڑانوالہ ڈاکٹر علی محمد چشتی کے ہمراہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر جاری پولیو مہم کے سلسلہ میں مختلف علاقوں میں جا کر پولیو ٹیموں کے کام کو چیک کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا اور گھر گھر جا کر والدین سے پولیو ٹیموں کی جانب سے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پلائے جانے والے پولیو کے قطروں بارے پوچھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یار نے کہا کہ ملک بھر کی طرح پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں محکمہ صحت کی جانب سے پولیو مہم جاری ہے جو 3 دسمبر تک جاری رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں