پولیو ٹیمیں سو فیصد اہداف کیلئے بار بار گھروں میں جائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پولیو ٹیمیں کیچ اپ ڈیز میں سوفیصد اہداف حاصل کرنے کیلئے بار بار گھروں میں جائیں اور ہر صورت بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے پانچویں روز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہیڈکوارٹر/کنوینئر پولیو ڈاکٹر محمد عظیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پانچ ایام میں 14لاکھ 83ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گے۔اس موقع پر چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹرعدنان،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عتیق اللہ،صدر ڈاکٹر ذوالقرنین،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزرز سمیت دیگر محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم کو مزید موثر بنانے اور تمام بچوں تک رسائی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے خاص طور پر ان علاقوں میں کوریج بڑھانے کی ہدایت کی جہاں اب تک نسبتاً کم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں پولیو ٹیموں کی متعدد بار رسائی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں تاکہ فیصل آباد کو پولیو سے پاک ضلع بنایا جا سکے۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں