55

پولیو ڈیوٹی پر جانیوالے پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق ، ملزمان فرار

بنوں(نامہ نگار)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ڈیوٹی پر جانے والا پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ملزمان کی فائرنگ سے اشرف خان نامی پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا، جو منڈان روڈ پر پولیو ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا۔ اہل کار پر فائرنگ کے بعد موٹر سوار نامعلوم ملزمان فرار ہو گئے ۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا آپریشن شروع کردیا اور پولیس اہل کار کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بنوں منتقل کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ 10 دنوں کے دوران پولیس پر یہ چوتھا حملہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں