پٹرولنگ پوسٹ چمرانوالی کے سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکار معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قائمقامSSP میاں اکمل نے رشوت وصول کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پٹرولنگ پوسٹ چمرانوالی کے سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکاروں کو معطل کر کے ایس ایس پی جھنگ کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ معطل ہونے والوں میں سب انسپکٹر شاہد اقبال’ کانسٹیبل ناصر حیات اور لیڈی کانسٹیبلان عشرت فاطمہ اور خالدہ پروین شامل ہیں۔ یاد رہے کہ چمرانوالی چیک پوسٹ کی لیڈی کانسٹیبل کی رشوت وصول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ قائمقام SSP میاں اکمل نے کہا کہ کرپشن کرنے اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔ تاہم انکوائری کرنے کے بعد مذکورہ عملہ کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں