سرگودہا (بیوروچیف) ایس پی پٹرولنگ پولیس کوثر پروین نے کہا ہے کہ شجر کاری صاف و شفاف فضا فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے تمام افراد کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب رائو عبدالکریم خاں کی ہدایت پر پنجاب بھر کی پٹرولنگ پوسٹوں پر تعینات جوانوں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ہر جوان کم از کم ایک پودا لازمی طور پر لگائے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام پٹرولنگ پوسٹوں اور بیٹ ایریاز میں شجرکاری کی جارہی ہے ۔ایس پی پٹرولنگ سرگودہا ریجن کوثر پروین نے مزید بتایا کہ شاہرات پر سفر کے دوران کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن1124یا 15 پر کال کر کے پٹرولنگ پولیس سے مدد طلب کی جا سکتی ہے پٹرولنگ کا عملہ ہمہ وقت آپ کی مدد کیلئے موجود ہے ۔
30