57

پٹرولنگ پولیس میں بھرتی کیلئے دوڑ ٹیسٹ کا شیڈول

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی کانسٹیبل،لیڈی کانسٹیبل اور ڈرائیورکانسٹیبل کی بھرتی کے لئے دوڑ ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا3اور 4جون کو صبح 4بجے FDAسٹی میں دوڑ ٹیسٹ لیا جائے گاتما م امیدواران وقت کی پابندی کریں۔ ایس پی مرزا انجم کمال فیصل آباد: پٹرولنگ پولیس میں کانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل اور ڈرائیورز کی بھرتی کے لئے فارم وصول کئے گئے جس کے بعد سی پی او فیصل آباد عادل کامران اور ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی زیرِ نگرانی امیدواران کے قد و چھاتی کی پیمائش کی گئی۔ قد اور چھاتی کی پیمائش میں منتخب ہونے والے تمام تر امیدواران کے لئے دوڑ ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے تمام کانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل اور ڈرائیور کانسٹیبل کے امیدواران 03تاریخ بروز سومواراورڈسٹرکٹ جھنگ،چنیوٹ اور ٹوبہ کے کانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل اور ڈرائیورز کے امیدواران 04تاریخ بروز منگل صبح 04بجے FDAسٹی نزد میٹرو کیش اینڈ کیری سرگودھا روڈ فیصل آباد آئیں گے۔ تمام امیدواران اپنے ساتھ رولنمبرسلپ اور اصل شناختی کارڈ لازمی لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں