60

پٹرولنگ پولیس نے دوران گشت شراب برآمد کرلی

کمالیہ (نامہ نگار)پیٹرولنگ پولیس کی کاروائیاں ۔تفصیل کے مطابق پیٹرولنگ پولیس نے دوران گشت مختلف افراد سے 30لیٹر شراب برائے نوش و فروش برآمد کی۔پہلے واقع میں ظہیر احمد نامی شخص سے 10 لیٹر شراب برآمد ہوئی دوسرے واقع میں محمد طارق نامی شخص جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا پولیس کو دیکھ واپس پلٹنے لگا تو پولیس نے پکڑ کر تلاشی لی جس کے پاس سے 10 لیٹر 6 اونس شراب برآمد ہوئی ایک اور تیسرے واقع میں محمد شکیل نامی شخص کو مشکوک پا کر پولیس نے روک کر تلاشی لی جس کے پاس سے 10 لیٹر 8اونس شراب برائے نوش و فروش برآمد ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں