پٹرولیم سیکٹر میں ڈیجیٹل ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف

اسلام آباد ( بیو رو چیف )اوگرا نے آئل انڈسٹری کے لیے ڈیجیٹل ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کروا کر پٹرولیم سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن کی جانب اہم قدم اٹھایا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اور پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے اشتراک سے آئل سپلائی چین کی مکمل ڈیجیٹل نگرانی کا آغاز کیا گیا ہے۔ اوگرا ہیڈ آفس میں منعقدہ تربیتی سیشن میں ملک بھر سے 200 سے زائد نمائندگان نے شرکت کی، جس میں ریفائنری سے ریٹیل تک ڈیٹا کے انضمام اور نئے نظام کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔اس نئے ڈیجیٹل ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حرکت حقیقی وقت میں مانیٹر کی جا سکے گی، جس سے شفافیت اور کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوگااوگرا نے اس اقدام کے ذریعے آئل سیکٹر میں ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو فعال کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔تربیتی سیشن میں شرکا ء کو نئے سسٹم کے استعمال، ڈیٹا مانیٹرنگ، اور سپلائی چین کی نگرانی کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا تاکہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل اور تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں