پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو فراہم کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا ریلیف براہ راست عوام کو فراہم کیاجائے۔ پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے پراضافہ کرنے میں ایک پل نا لگانیوالی حکومت پٹرولیم قیمتوں میں کمی کاریلیف عوام کو براہ راست فراہم کرے۔ مہنگائی اور بیر و ز گاری دن بد ن بڑھ ر ہی ہے گو ر نر سٹیٹ بینک کامہنگائی بڑھنے کا اعتراف حکومتی تشہیری مہم کا بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ رہا ہے۔ اس وقت سب سے اہم مسئلہ روز گار کے مواقع کی کمی اور عوام کی قوت خرید کم ترین سطح پر ہوناہے۔ حکومت نے رہی سہی کسر پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا ریلیف سڑکوں کی تعمیر پرلگانے جیسے اقدامات کی بھونڈی شکل میں کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں