59

پٹرولیم قیمتیں ہر ہفتے تبدیل کرنیکا منصوبہ تیار

اسلام آباد(بیوروچیف)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں15روز کے بجائے7روز بعد تبدیل کرنیکا پلان تیار کر لیا گیا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حکومت نے نیاطریقہ اپنا لیا۔ اس سلسلے میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور اسٹیک ہولڈز سے مشاورت کیلئے خط جاری کیا گیا ہے۔نئے پلان کیلئے اسٹیک ہولڈز سے5روز میں تجاوز طلب کی گئی ہیں۔آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 7روز بعد کے پلان کو مسترد کر دیا ہے۔ چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جاسکتا ہم نے15 روز کے بجائے 30 روز پر قیمت کے تعین کی تجویز دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ہر ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین سے پمپس تباہ ہوجائیں گے ایسے فیصلے نہ کئیجائیں جس سے مسائل پیدا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں