پٹرولیم لیوی کی مد میں عوام کو1468ارب کا ٹیکہ لگانے کی تیاریاں

اسلام آباد (بیوروچیف) شہری پٹرولیم لیوی کی مدمیں مزیداضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار، آئی ایم ایف کی رپورٹ میں پٹرولیم لیوی کی وصولیوں کے تخمینہ جات سامنے آگئے،رواں مالی سال پٹرولیم لیوی کی وصولی کا تخمینہ 1468 ارب روپے ہے جبکہ چار سال بعد پاکستانیوں سے پٹرولیم لیوی کی مد میں سالانہ وصولیاں بڑھ کر 2212ارب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ،شہری پہلے ہی پیٹرولیم لیوی کے بھاری بوجھ کی زد میں ہیں اوراس بوجھ کوہرگزرتے سال کے ساتھ بڑھانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ،آئی ایم ایف کی رپورٹ میں درج تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال پٹرولیم لیوی کا وصولی کا تخمینہ ایک ہزار 468ارب روپے ہے ، جس میں سے ساڑھے پانچ ماہ میں حکو مت650ارب روپے سے زائد وصول کرچکی ،آئندہ مالی سال پٹرولیم لیوی کی وصولی کے لیے 1638ارب روپے اورمالی سال 2027-28ء میں پٹرولیم لیوی کی وصولی کا تخمینہ 1787 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ مالی سال 2028-29 میں پٹرولیم لیوی کی وصولی کا 1989 ارب روپے اور مالی سال2029-30 میں پٹرولیم لیوی کی وصولی کا تخمینہ 2212ارب روپے لگایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں