پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ (اداریہ)

حکومت نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے بڑھانے کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ عالمی صورتحال کے پیش نظر مزید سخت فیصلے بھی کریں گے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار’ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب’ وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس میں فیصلے کا اعلان کیا اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری جنگی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کا اثر پاکستان پر بھی پڑ رہا ہے،، وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافہ سے ملک بھر میں شدید غم وغصہ کا اظہار کیا جا رہا ہے عوام کا کہنا ہے کہ پہلے ہی ملک میں مہنگائی کا راج ہے اس پر پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بڑا اضافہ ہونے سے ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ سے کرایوں میں اضافہ ہو گا کرائے بڑھیں گے تو اس کا اثر دیگر اشیاء پر بھی پڑے گا گڈز ٹرانسپورٹ کے ذریعے منگوائے جانے والے تجارتی سامان پر زائد کرایہ وصول ہو گا تو اشیاء کے نرخوں میں بھی اضافہ ہو گا عوامی حلقوں کی جانب سے وفاقی حکومت کے فیصلے پر تنقید کی جا رہی ہے ایک تو وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے تو دوسری جانب عالمی مانیٹری فنڈ (IMF) نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل پر کسی قسم کی سبسڈی نہ دے اور عالمی قیمتوں کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ کرے آئی ایم ایف نے زور دیا کہ پٹرول اور ڈیزل ڈویلپمنٹ لیوی کا 30 جون تک کا 1468 ارب روپے کا ہدف پورا کیا جائے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں ذرائع کے مطابق جولائی تا دسمبر 6ماہ کے دوران پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں 823 ارب روپے جمع ہوئے جولائی تا دسمبر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 60 فی صد سے زائد جمع ہوئی یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں جس کے بعد پاکستان نے بھی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزارت پٹرولیم نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے وزیراعظم نے وزیر پٹرولیم کو ہدایت دی کہ وہ صوبوں کا دورہ کریں صوبائی حکومتوں کیساتھ ملکر پٹرولیم مصنوعات کی بچت اور ان کی عوام کو بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے لائحہ عمل ومنصوبہ بندی تیار کریں وزیراعلیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی نقل وحرکت سے متعلق ڈیش بورڈ بنانے کی بھی ہدایت کی جس کے ذریعے صوبوں کیساتھ رئیل ٹائم ڈیٹا شیئر ہو اور پٹرولیم مصنوعات کی نقل وحمل کی مکمل نگرانی کی جائے علاوہ ازیں قیمتوں کا تعین ہفتہ وار کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے وزیراعظم نے پٹرول کی بچت کیلئے تعلیمی اداروں میں ورچول نظام تعلیم اور دفاتر کیلئے ورک فرام ہوم کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی ہائی پاورڈ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی ہفتہ وار قیمتوں کے تعین بارے سفارشات پیش کر دیں جو وزیراعظم نے منظور کر لیں ای سی سی پٹرولیم مصنوعات کی ہفتہ وار قیمتوں بارے رپورٹ دے گی ای سی سی سے منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی سمری کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی،، ایران، امریکہ’ اسرائیل کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں عالمی طور پر اضافہ کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ کے بعد ملک کے عوام میں بے چینی چھا رہی ہے
اور ہر شخص کہہ رہا ہے کہ حکومت کے حالیہ فیصلہ سے مہنگائی بے لگام ہو جائے گی پہلے ایک ماہ بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا تھا بعدازاں اسے 15 روزہ کر دیا گیا اب پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں کا ہفتہ وار جائزہ لیکر قیمتوں کا تعین کیا جائے گا جس کا مطلب ہے کہ اب ہر ہفتے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ کا خدشہ ہے جس سے غریبوں کی زندگی اجیرن بن کر رہ جائے گی اﷲ کرے صورتحال پہلے والی جگہ پر آ جائے تاکہ پٹرولیم مصنوعات کے بڑھتے نرخوں میں کمی ہو سکے۔ پاکستان پہلے ہی معاشی طور پر کمزور ملک ہے اور مزید مہنگائی کے بعد ملک کے عوام کا جینا دشوار ہو جائے گا۔ وفاقی حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی لانے کیلئے ٹیکس میں کمی لانے کیلئے ٹیکس میں کمی کا فیصلہ کرنا چاہیے تاکہ عوام کو ریلیف حاصل ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں