پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی پر سخت ایکشن کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔اوگرا حکام کے مطابق عوام سے گزارش ہے کسی بھی قسم کی افواہیں پر توجہ نہ دیں، غیرضروری پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری یا ذخیرہ اندوزی نہ کریں۔اوگرا حکام کے مطابق ذخیرہ اندوزی میں ملوث کسی بھی فرد یا ادارے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کہیں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی پائی جائے اوگرا کو ان نمبرز 0800ـ77733 یا 03335ـ108830 پر اطلاع دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں