پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی سٹوریج پر1کروڑ جرمانہ کی تجویز

اسلام آباد ( بیو رو چیف )پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی سٹوریج اور فروخت پر 1کروڑ روپے جرمانہ تجویز دے دی گئی۔قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم میں لائسنس کی منسوخی کے باوجود پیٹرول پمپ چلانے والے مالک پر 10لاکھ روپے جرمانہ کی تجویز دی گئی۔سیکریٹری پٹرولیم نے بتایا پٹرولیم ترمیمی بل 2025کا مقصد پیرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنا ہے، پیٹرول اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سزائیں اور جرمانے بڑھا رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد، ترسیل ،اسٹوریج اور تقسیم میں آئی ٹی کا استعمال لا رہے ہیں، ہم پیٹرولیم سیکٹر کی پوری چین میں ڈیجیٹلائزیشن لا رہے ہیں۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ آخر پیٹرولیم سیکٹر کی ڈیجیٹلائزیشن کا خرچ عوام کی جیب سے جائے گا، پیٹرولیم ترمیمی بل 2025کے ذریعے کیا نیا کرنا ہے جو یہ بل لایا گیا ہے، ملک میں غیر قانونی پیٹرول پمپس نہیں ہونے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں