پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کیساتھ ظلم ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کوعوام کیساتھ ظلم قرار دے دیا ہے 321 روپے 17پیسے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 335روپے 86پیسے فی لیٹرکے بعد روز مرہ کی تمام اشیا کی قیمتوں میں بھی اسی طرح اضافہ ہوگاجس سے غریب عوام زندہ درگور ہو جا ئیں گے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں عوام کوریلیف کی بجائے معاشی تکلیف دے کرعید کی خوشیوں کوغم میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں حکومت نے پیٹرول پر لیوی 84روپے 40پیسے سے بڑھا کر 105 روپے 37پیسے کی ہے۔ ڈیزل پر لیوی 76روپے 21پیسے سے کم کر کے 55روپے 24پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔ پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 20روپے 97پیسے فی لیٹر بڑھا دی ہے-انہوں نے کہاکہ اگر عالمی مارکیٹ میں اضافہ ہواہے تومتبادل ذرائع استعمال کیے جاسکتے تھے پہلے سے مہنگائی میں عوام پس چکے ہیں اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قوت خرید سے محروم ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں