پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں متوقع اضافے کوزخموں پرنمک چھڑنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے فوری فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ ایک طرف وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب رمضان المبارک میں غریب عوام کو ریلیف فراہم کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمت میں اضافہ کیاجا رہا ہے جوباالخصوص غریب عوام کے لیے ناقابل برداشت ہوگی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے روزمرہ کی تمام اشیا کی قیمتوں میں از خوداصافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں پیداہونے والی مہنگائی سے پریشان ہیں کچن اشیا اور پھل فروٹ غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوچکے ہیں ایسے حالات میں عوام کو تکلیف کی بجائے ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں