فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعدپاکستان میں کم ازکم 10روپے قیمت کرنے کے متوقع فیصلہ کے بعدآئی ایم ایف کی پٹرولیم مصنوعات کی ٹیکس سمیت53روپے فی لیٹراضافے کی خبر تشویشناک ہے۔اُنہوں نے وزیراعظم میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ایم ایف کی تجویز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے عالمی مارکیٹ کے مطابق قیمتوں میں کمی کی جائے ۔اُن کاکناتھاکہ عوام کو پٹرول کی قیمت میں کمی کی امیدتھی مگر آئی ایم ایف کی تجویزنے اُنہیں پریشان کردیاہے۔



