پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے

ساہیوال (بیورو چیف) راہ حق ویلفئیر فائونڈیشن کے چیئرمین چو ہدری صغیر انجم پی پی 198 نے کہا ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا عوام کوفائدہ دے، عوام کو چکر نہ دے۔ مہنگائی کا سال کی بلند ترین سطح پرپہنچنا غریبوں کے لئے قیامت اورمعیشت کی تباہی کی دلیل ہے، مہنگائی 13سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، اور عوام اس آگ میں جل رہے ہیں، حکومتی بیانات سے یہ آگ نہیں بجھے گی۔انہوںنے کہا کہ ماہانہ 11.5 فیصد مہنگائی ہونا حکومت کے عوام پر ظلم اور معاشی بربادی کا اعتراف جرم ہے، غریب عوام گھی کا ڈبہ خرید نے سے مجبور ہوچکے ہیں، ٹماٹر، گھی، خوردنی تیل، چاول، پھل، سبزیاں، انڈے، گوشت، دودھ، چینی، ادویات، تعمیراتی سامان مہنگا ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں