فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے آفٹر شاکس سامنے آ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت میں 45 سے 50 روپے جبکہ لوکل سطح پر تیار ہونے والے سریے کی قیمت میں 45 ہزار اور دیگر اقسام کے سریے کی قیمت میں 50 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ لوکل سطح پر تیار ہونے والے سریے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار روپے ٹن سے بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ دیگر کوالٹی کے سریے کی قیمت 2 لاکھ 30 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 80 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس صورتحال سے لوگوں کے لیے مکانوں کی تعمیر ومرمت کرنا سخت مشکل بن گیا’ محنت کش طبقہ کے بیروزگار ہونے کا خدشہ بھی بڑھ گیا اور شعبہ کنسٹرکشن سے وابستہ لوگوں کے لیے شدید پریشانی پیدا ہو گئی ہے۔
43